نئی دہلی: دہلی بم دھماکہ کیس میں پٹیالہ ہاؤس کی خصوصی این آئی اے عدالت نے پیر کے روز ملزم یاسر احمد ڈار کو تفتیشی تحویل ختم ہونے کے بعد 16 جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ ملزم کو سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان عدالت میں پیش کیا گیا۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (خصوصی این آئی اے جج) انجو بجاج چندنا نے این آئی اے کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالتی تحویل کا حکم صادر کیا۔ سماعت بند کمرے میں ہوئی۔ یاد رہے کہ یاسر احمد ڈار کو گزشتہ ماہ این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے 36 دسمبر کو اس کی تحویل میں توسیع کی تھی، جس کی مدت مکمل ہونے کے بعد اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
دہلی دھماکے میں 15 افراد ہوئے تھے ہلاک
یہ معاملہ 10 نومبر کو شام تقریباً 7 بجے دہلی میں پیش آنے والے ایک خوفناک بم دھماکے سے متعلق ہے۔ دھماکہ ایک چلتی ہوئی ہنڈائی i20 کار میں ہوا تھا، جس میں مبینہ خودکش حملہ آور عمرالنبی سوار تھا۔ اس دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
خودکش حملہ آور کی شناخت
این آئی اے نے فرانزک جانچ کے ذریعے گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت عمرالنبی کے طور پر کی ہے، جو ضلع پلوامہ کا رہائشی تھا۔ عمرالنبی فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی میں جنرل میڈیسن شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ این آئی اے نے عمر النبی کی ایک اور گاڑی بھی ضبط کی ہے، جس کی اس کیس سے متعلق شواہد کے لیے جانچ کی جا رہی ہے۔ اب تک این آئی اے 73 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر چکی ہے، جن میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد بھی شامل ہیں۔
متعدد ریاستوں میں تفتیش
این آئی اے، دہلی پولیس، جموں و کشمیر پولیس، ہریانہ پولیس، اتر پردیش پولیس اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل کے تحت متعدد ریاستوں میں تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…