قومی

NIA arrested two members of sleeper cell: این آئی اے نے ممبئی ہوائی اڈے سے سلیپر سیل کے دو افراد کو کیا گرفتار، بتایا-آئی ایس آئی ایس سے ہے تعلق

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ممبئی ہوائی اڈے سے مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے سلیپر سیل کے دو مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اے این آئی کی خبر کے مطابق یہ دونوں 2023 کے ایک کیس میں بھی نامزد ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ فیاض شیخ عرف ڈائپر والا اور طلحہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ان دونوں کو بیورو آف امیگریشن نے گزشتہ رات ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 پر اس وقت روکا، جب انھوں نے جکارتہ، انڈونیشیا سے ہندوستان واپس آنے کی کوشش کی، جہاں وہ چھپے ہوئے تھے۔ اس کے بعد این آئی اے کی ٹیم نے انھیں اپنی تحویل میں لے کر گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق دونوں ملزمان دو سال سے زیادہ عرصے سے فرار تھے اور این آئی اے کی خصوصی عدالت، ممبئی کی طرف سے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے۔ عہدیداروں نے کہا ’’این آئی اے نے دونوں ملزمان کے بارے میں معلومات دینے کے لیے 3 لاکھ روپے کے نقد انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔‘‘

گرفتار ملزمان کا تعلق آئی ایس آئی ایس سے ہے: این آئی اے

تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق دونوں ملزمان نے تشدد اور دہشت گردی کے ذریعے ملک میں اسلامی حکمرانی قائم کرنے کے لیے آئی ایس آئی ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑ کر ہندوستان کے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کے مقصد سے دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی سازش کی تھی۔ ایجنسی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2022-2023 کی مدت کے دوران انھوں نے بم بنانے کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا تھا اور اس میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ اپنے احاطے میں اپنے بنائے گئے آئی ای ڈی بم کی جانچ کرنے کے لیے ایک ٹیسٹ دھماکہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ این آئی اے ہندوستان میں آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مستعدی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے بتایا کہ عبداللہ فیاض شیخ اور طلحہ خان کے علاوہ اس کیس میں گرفتار دیگر افراد کی شناخت محمد عمران خان، محمد یونس ساکی، عبدالقادر پٹھان، سیماب ناصر الدین قاضی، ذوالفقار علی بڑودا والا، شمل ناچن، عاکف ناچن اور شاہنواز عالم کے طور پر کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

9 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

10 hours ago

Balika Vadhu: ’بالیکا ودھو‘ کے 18 سال، چھوٹی آنندی بنیں اسٹار، ایک نے خودکشی کی تو دو فنکاروں کا ہوگیا انتقال

کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…

10 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

11 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

11 hours ago