-بھارت ایکسپریس
پنجاب میں پرالی جلانے کے حادثہ پراین جی ٹی نے ازخود نوٹس لیا ہے۔ این جی ٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پرالی جلنے سے روکنے کے لئے مناسب قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ 20 اکتوبرکو پنجاب میں پرالی جلانے کے 656 حادثات ہوئی تھیں، جو اب بڑھ کر 33 ہزارسے زیادہ ہوگئی ہیں۔ این جی ٹی نے مزید کہا کہ پنجاب میں پرالی جلانے کے حادثہ میں شامل لوگوں کے خلاف ایک جیسی کارروائی نہیں کی گئی۔ پرالی جلانے والوں کے خلاف سلیکٹیولی کارروائی کی گئی۔ این جی ٹی میں معاملے کی آئندہ سماعت 29 نومبرکوہوگی۔
این جی ٹی نے پوچھا کہ سبزڈی مشین کے لئے آپ نے کتنی رقم خرچ کی ہے؟ اس پرپنجاب حکومت نے کہا کہ 11 ہزارسے زیادہ مشینیں دی گئی ہیں۔ این جی ٹی نے پھرکہا کہ آپ کا خود کا جو ٹارگیٹ ہے، وہ بھی پورا نہیں ہوا ہے۔ این جی ٹی نے کہا کہ خود پنجاب کے چیف سیکرٹری بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پرالی جلائی گئی ہے۔ اتھارٹی پرالی جلانے کے واقعات کو روکنے میں ناکام ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ آپ سخت اقدامات کررہے ہیں، افسران مسلسل کام کررہے ہیں، لیکن اس کا کوئی نتیجہ نکلتا ہوا نظرنہیں آتا۔ اس کے بعد پنجاب حکومت نے کہا کہ پرالی جلانے کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد کمی آئی ہے۔
این جی ٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت پرالی جلانے کے واقعہ کو روکنے میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے، پوری انتظامیہ کام کر رہی ہے، لیکن وہ مکمل طور پرناکام ہے۔ 8 نومبرکو ہمارے حکم کے بعد بھی فضائی آلودگی کی وجہ سے صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ آج بھی کئی علاقوں میں آلودگی کی وجہ سے صورتحال سنگین ہے۔ دہلی میں کئی جگہوں پرتعمیراتی کام چل رہا ہے، ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔ کنسٹرکشن سائٹ آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
دہلی حکومت نے کہا کہ آئی آئی ٹی ممبئی ہمیں اسموگ ٹاورکے حوالے سے آئی آئی ٹی ممبئی سے رپورٹ ملی ہے اوراس رپورٹ کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔ این جی ٹی نے پوچھا کہ این جی ٹی کیوں آتی ہے اورتمام حکام کہتے ہیں کہ وہ اقدامات کررہے ہیں، لیکن اس کے بعد بھی حالات میں بہتری نہیں آ رہی ہے۔ این جی ٹی نے الیکٹرانک بسوں سے متعلق دہلی حکومت کی بھی سرزنش کی۔ این جی ٹی نے پوچھا کہ کیا اس بات کا کوئی ڈیٹا ہے کہ گاڑیوں سے روزانہ کتنی آلودگی ہوتی ہے اورکتنی الیکٹرانک بسیں سڑکوں پرچل رہی ہیں۔
این جی ٹی نے پوچھا کہ 10 ہزارالیکٹرانک بسوں کوچلانے میں کتنے سال لگیں گے، 10 سال، 20 سال؟ آپ کی رپورٹ حکومت کی تشہیرکے لئے ہے، آپ کہہ رہے ہیں کہ 602 بس چلنے کے لئے تیارہے، اس کا کیا مطلب ہے، کیا فیتہ کاٹنے کا انتظارہورہا ہے، کیا اس میں ڈیژل اورپٹرول ڈالنا ہے؟ این جی ٹی نے پوچھا کہ نومبرمیں کتنی الیکٹرانک بسیں خریدی گئیں؟
-بھارت ایکسپریس
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…