قومی

Kejriwal-Sisodia Hearing: کیجریوال اور سسودیا کی درخواست پر 18 اگست کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی شراب پالیسی سے متعلق بدعنوانی کے الزامات سے بری کیے گئے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرکے سی بی آئی کی اپیل خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جسٹس منوج جین کی عدالت اس درخواست پر 18 اگست کو سماعت کر سکتی ہے۔کیجریوال اور سسودیا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے صرف چار گھنٹے کے اندر عجلت میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی کی درخواست میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کسی مخصوص غیر قانونی حقیقت یا خامی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

اروند کیجریوال اور منیش سسودیا نے دلیل دی کہ سی بی آئی کی درخواست قانون میں مقررہ اصولوں اور سپریم کورٹ و مختلف ہائی کورٹس کی جانب سے طے کردہ رہنما اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔ اس لیے سی بی آئی کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے۔

نچلی عدالت نے 23 افراد کو کیا تھا بری

اس معاملے میں نچلی عدالت نے اروند کیجریوال سمیت 23 افراد کو الزامات سے بری کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف سی بی آئی نے دہلی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ یہ معاملہ دہلی کی شراب پالیسی سے متعلق ہے، جس میں سی بی آئی اور ای ڈی دونوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس سوارن کانتا شرما کر رہی ہیں۔

سسودیا نے ظاہر کی ناراضگی

گزشتہ دنوں عدالت نے کیجریوال کی وہ درخواست مسترد کر دی تھی، جس میں جسٹس سوارن کانتا شرما سے اس معاملے کی سماعت سے الگ ہونے کی درخواست کی گئی تھی۔اس کے بعد سسودیا نے اپنے خط میں ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے بھی کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا، ”آپ کے بچوں کا مستقبل تشار مہتا جی کے ہاتھوں میں ہے۔ ایسی صورتحال میں مجھے آپ سے انصاف کی کوئی امید نہیں ہے۔ میرے پاس ستیہ گرہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔“ اس سے قبل کیجریوال نے بھی ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ جسٹس سوارن کانتا شرما سے انصاف ملنے کی ان کی امید ختم ہو گئی ہے، اس لیے انہوں نے مہاتما گاندھی کی طرح ستیہ گرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیجریوال نے کہا تھا کہ اب وہ خود یا اپنے وکیل کے ذریعے جسٹس سوارن کانتا شرما کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے جسٹس سوارن کانتا کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کی بات بھی کہی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

6 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

7 hours ago