قومی

PM Modi’s New Zealand visit: ’’نیوزی لینڈ دلدار ملک، میجر دھیان چند، رچن، سوڑھی اور پٹیل کو ملا اعزاز…‘‘، آکلینڈ میں بھارتی برادری سے پی ایم مودی کا خطاب

آکلینڈ: وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران آکلینڈ میں بھارتی نژاد افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ ایسا ملک ہے جہاں صلاحیتوں کی قدر کی جاتی ہے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ انہوں نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

پی ایم نے ہند نژاد کرکٹرز کا کیا خصوصی ذکر

وزیراعظم مودی نے نیوزی لینڈ اور اس کے عوام کو کشادہ دل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں باصلاحیت افراد کو بھرپور مواقع اور عزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بھارتی نژاد کھلاڑی رچن رویندر، ایش سوڑھی اور اعجاز پٹیل کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کی مثال ہیں کہ نیوزی لینڈ صلاحیتوں کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں کھلاڑی اس وقت نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے مختلف فارمیٹس کا حصہ ہیں اور اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

میجر دھیان چند کی تاریخی کامیابی یاد دلائی

وزیراعظم مودی نے کہا کہ تقریباً سو سال قبل بھارتی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی تھی، جہاں ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کی شاندار کارکردگی ہر زبان پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ دھیان چند نے اپنی غیر معمولی کھیل کی بدولت نیوزی لینڈ کے عوام کے دل جیت لیے تھے۔

رگبی اور اسپورٹس ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کھیلوں کے میدان میں مل کر بے شمار کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ نیوزی لینڈ کی قومی رگبی ٹیم آل بلیکس نے حال ہی میں ایک اہم مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت رگبی کے کھیل میں نیوزی لینڈ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اور اس کے لیے ماہر کوچز اور تکنیکی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق بھونیشور میں حال ہی میں نیوزی لینڈ رگبی اور رگبی انڈیا کے مشترکہ کوچنگ پروگرام کا آغاز دونوں ممالک کے کھیلوں کے تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔

وزیراعظم مودی نے بتایا کہ آکلینڈ پہنچنے سے قبل انہوں نے نیوزی لینڈ میں ایک اسپورٹس اسٹارٹ اپ پروگرام میں شرکت کی، جہاں جدید اختراعات اور نئے خیالات نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اسپورٹس ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی بھارت اور نیوزی لینڈ باہمی تعاون کے ذریعے نئی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Uniform Civil Code: ’بھارت کو متحد رکھنے کے لیے یکساں سول کوڈ ضروری‘، قومی سیمینار میں جسٹس سنجے کرول اور ماہرین نے پیش کی اپنی رائے

’بھارت کلیکٹو فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دارالحکومت دہلی میں ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔…

46 minutes ago

Shamim Nikhat Fiction Competition Results: شمیم نکہت افسانہ مقابلے کے نتائج کا اعلان، 8 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 12 طلبہ انعامات کے لیے منتخب

جیوری ممبران، پروفیسرریشماں پروین، ڈاکٹرعشرت ناہید، ڈاکٹرپروین شجاعت، ڈاکٹر شبنم رضوی اور ڈاکٹر موسیٰ رضا…

1 hour ago

Amit Shah Ambala Visit Plan: امت شاہ 5 نومبر کو انبالہ میں 800 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شہید یادگار کا کریں گے افتتاح

1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے شہیدوں کی یاد میں قائم ’آزادی کی پہلی لڑائی…

1 hour ago