میرٹھ (اتر پردیش): وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو میرٹھ میں نمو بھارت ریپڈ ریل اور میرٹھ میٹرو خدمات کا ایک ہی پلیٹ فارم سے افتتاح کرتے ہوئے اسے ’’ترقی یافتہ اتر پردیش‘‘ اور ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے لیے نئی انقلاب آفرینی قرار دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی کی ’’ڈبل انجن حکومت‘‘ کے تحت اتر پردیش میں قانون و نظم کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کے ساتھ تیز رفتار بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے ریاست میں رابطہ کاری اور عوامی اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو علاقے پہلے شام کے بعد سنسان ہو جاتے تھے، آج وہاں جدید، محفوظ اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام دستیاب ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے دن میں میرٹھ میٹرو کا سفر کیا اور طلبہ سمیت دیگر مسافروں سے بات چیت کی۔
ایک ہی دن، ایک ہی پلیٹ فارم سے دو بڑی خدمات
وزیراعظم مودی نے کہا کہ پہلی بار ایک ہی دن اور ایک ہی پلیٹ فارم سے نمو بھارت ریپڈ ریل اور میٹرو سروس کا افتتاح کیا گیا ہے، جو ترقی یافتہ بھارت میں جدید رابطہ کاری کی جھلک پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر میٹرو اور شہروں کے درمیان نمو بھارت جیسی جدید ٹرین ٹوئن سٹی وژن کو تقویت دے گی۔ وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نمو بھارت ریپڈ ریل خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ٹرین آپریٹرز، اسٹیشن آپریٹرز اور عملے کی ارکان خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ یہ سروس ہماری بیٹیاں سنبھال رہی ہیں۔‘‘
دہلی-میرٹھ کوریڈور قوم کے نام
وزیراعظم نے شتابدی نگر نمو بھارت اسٹیشن سے دونوں خدمات کو ہری جھنڈی دکھائی اور میرٹھ ساؤتھ اسٹیشن تک میٹرو کا سفر بھی کیا۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر پنکج چودھری سمیت دیگر حکام موجود تھے۔ وزیراعظم نے تقریباً 12,930 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے مکمل 82 کلو میٹر طویل دہلی-میرٹھ نمو بھارت کوریڈور قوم کے نام کیا۔ اس کے تحت دہلی میں سرائے کالے خان سے نیو اشوک نگر تک 5 کلو میٹر اور اتر پردیش میں میرٹھ ساؤتھ سے مودی پورم تک 21 کلو میٹر حصے کا افتتاح شامل ہے۔ 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن رفتار کے ساتھ نمو بھارت ملک کا پہلا ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ہے، جو دہلی کو صاحب آباد، غازی آباد، مودی نگر اور میرٹھ جیسے اہم شہری مراکز سے تیز رفتار انداز میں جوڑے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
این ویڈیا کے سابق سربراہ نے بورڈ کی آزادانہ تحقیقات میں تعاون کا یقین دلایا،…
وزیراعظم مودی نے اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مضبوط سپلائی چین قائم…
کواڈ کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا، جبکہ 2017 میں اس کے درمیان…
منیلا میں کواڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس شہر کے ساتھ…
سرمایہ کاروں کو ہر ہفتے 6 سے 11 فیصد منافع دینے کا لالچ دے کر…
چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…