قومی

Petrol and Diesel Prices in India: پٹرول وڈیزل کے نئے ریٹ جاری، جانیں کیا ریٹ ہیں آپ کے شہر میں

Petrol and Diesel Prices in India ہندوستانی تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے 12 جون 2023 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی آج کی قیمتیں جاری کی ہیں۔ آج بھی کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں مملی ہے۔ اس طرح آج مسلسل 387 واں دن ہے۔ جب ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ یعنی 13 ماہ سے زیادہ عرصے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے میڑوں شہروں میں پٹرول وڈیزل کے ریٹ 

ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں ایک لیٹر پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چنئی کی بات کریں تو یہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 102.73 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.33 روپے فی لیٹر ہے۔

ان شہروں میں پٹرول-ڈیزل مہنگا یا سستا
نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں پٹرول 13 پیسے بڑھ کر 96.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 12 پیسے بڑھ کر 89.94 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ غازی آباد میں پٹرول کی قیمت 96.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.75 روپے فی لیٹر ہے۔ لکھنؤ میں بھی پٹرول کی قیمت 96.57 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.76 روپے فی لیٹر ہے۔ پریاگ راج میں پٹرول 62 پیسے بڑھ کر 97.28 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 61 پیسے بڑھ کر 90.47 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

گروگرام میں پٹرول 16 پیسے بڑھ کر 96.93 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 15 پیسے بڑھ کر 89.80 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔  جے پور میں پٹرول 59 پیسے سستا ہوکر 108.08 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 53 پیسے سستا ہوکر 93.36 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 64 پیسے بڑھ کر 108.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 60 پیسے بڑھ کر 94.86 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

7 minutes ago

Ranji Trophy: نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے پہلے رنجی ٹرافی میں حصہ لیں گے شبھمن گل، چھتیس گڑھ کے خلاف کھیلیں گے

شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن…

39 minutes ago

China Gold Reserves Reaches 2410 Tons: چین آخر کیا چال چل رہا ہے؟ 23 ماہ سے مسلسل سونا خرید رہا ہے

چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…

2 hours ago