قومی

Heavy Rain Expected Across Several States: ملک میں نئے سمندری طوفان کا خطرہ، ان ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ہوائیں

نئی دہلی : خلیج بنگال میں ایک نیا سمندری طوفان سرگرم ہو رہا ہے، جس کے اثر سے ملک کی کئی ریاستوں میں ایک بار پھر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان 2 نومبر کی شام کے آس پاس آندھرا پردیش کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے اثر سے آندھرا پردیش اور اڈیشہ سمیت کئی ریاستوں میں بھاری بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اروناچل پردیش، کیرالہ اور آندھرا پردیش سمیت کئی ریاستوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اتوار کو ان ریاستوں کے بعض علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی ہندوستان کے کچھ حصوں میں گرج چمک، آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ بھی دی ہے۔

ان ریاستوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہوگی شدید بارش

محکمہ موسمیات کے تازہ بلیٹن کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے کئی حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں بارش ہو سکتی ہے، جب کہ بعض علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کے آثار ہیں۔ اتوار کو اروناچل پردیش، ساحلی آندھرا پردیش، کیرالہ اور ماہے میں بعض مقامات پر شدید بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔اڈیشہ میں گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آندھرا پردیش، اندرونی کرناٹک، کیرالہ، ماہے اور تلنگانہ کے بعض علاقوں میں بھی گرج چمک، بجلی گرنے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔اس کے علاوہ چھتیس گڑھ، ساحلی کرناٹک، مشرقی مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری، کاری کل اور ودربھ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق 1 اور 2 نومبر کے دوران کیرالہ، آندھرا پردیش، یانم، ساحلی کرناٹک، رائل سیما اور تلنگانہ میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ساحلی کرناٹک میں 1 سے 3 نومبر کے درمیان بعض مقامات پر آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔اسی طرح 2 سے 3 نومبر کے دوران چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کے آثار ہیں۔ یہاں ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Woman Staff Slaps X.E.N.: ہمیرپور میں خاتون ملازمہ نے بجلی محکمہ کے ایکس ای این کو جڑے پانچ تھپڑ، نازیبا تبصرے کرنے کا الزام

چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہونے کا دعویٰ، دفتر میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو سوشل…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi Address: آئی آئی ٹی ہو یا آئی ٹی آئی، نوجوان ہی بھارت کی اصل طاقت اور مستقبل ہیں: وزیراعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کا مستقبل صرف بڑی ڈگریوں سے نہیں…

2 hours ago