احمد آباد میں اتوار کے روز منعقدہ ایک پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر بڑا بیان دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں اگلے سال ہونے والے انتخابات میں این ڈی اے شاندار جیت درج کرے گا، کیونکہ ملک کی عوام کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو مکمل طور پر مسترد کر چکی ہے۔یہ بیان انہوں نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے اس پروگرام میں دیا، جہاں انہوں نے 1500 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے تین جدید اسپورٹس کمپلیکس سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگِ بنیاد رکھا۔
2014 سے جاری بی جے پی کی جیت کا سلسلہ
امت شاہ نے کہا کہ 2014 سے 2025 تک بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل کامیابی درج کر رہی ہے۔ان کے مطابق 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی نے تیسری بار وزیر اعظم بن کر کئی دہائیوں پرانا ریکارڈ توڑا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اب مہاراشٹر، ہریانہ، دہلی اور اب بہار سے تقریباً ختم ہو چکی ہے۔حالیہ بہار انتخابات میں این ڈی اے نے دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائی، اور اب یہی سلسلہ بنگال و تمل ناڈو تک آگے بڑھے گا۔
راہل گاندھی پر سیدھا حملہ
امت شاہ نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ؎راہل گاندھی ہر بار انتخاب ہارنے کے بعد ای وی ایم اور ووٹر لسٹ کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام کانگریس کو قبول ہی نہیں کر رہی۔ انہوں نے واضح کہا: نہ ای وی ایم خراب ہے، نہ ووٹر لسٹ… اصل مسئلہ کانگریس کی عوام میں عدم مقبولیت ہے۔
2036 اولمپکس کی میزبانی کا بڑا اعلان
امت شاہ نے کہا کہ احمد آباد کو عالمی کھیلوں کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ:2030 کامن ویلتھ گیمز، 2029 ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمزکے بعد2036 اولمپکس کی میزبانی احمد آباد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے تین اسپورٹس کمپلیکس اسی مقصد کی طرف قدم ہیں۔
امت شاہ نے کہا کہ:ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، 2025 میں مندر پر بھگواجھنڈا لہرا دیا گیا۔سیتا مندر بھی سیتامڑھی (بہار) میں 2026 تک تیار ہو جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
کروڑوں فالوورز والے یوٹیوبر کو گروگرام میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیے…
طلبہ یونین محض ایک انتخابی ادارہ نہیں، بلکہ طلبہ کی آواز، ان کی قیادت، سیاسی…
زیلنسکی نے روس پر عائد پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی، امریکہ سے یوکرین اور…
ٹی ایم سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کو دہلی پولیس…
وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں…
کشن گڑھ میں گاڑی کی پارکنگ کو لے کر ٹریفک سی او انجو یادو اور…