نئی دہلی: نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن اِن میڈیکل سائنسز (NBEMS) کی جانب سے NEET PG 2026 کا ایڈمٹ کارڈ آج، 24 اگست 2026 کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ایڈمٹ کارڈ جاری ہونے کے بعد امیدوار اسے NBEMS کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپنے لاگ اِن کریڈنشلز کا استعمال کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ NEET PG 2026 کا امتحان 30 اگست 2026 کو منعقد ہونا ہے۔ اس سے قبل امتحان کے لیے ایگزام سٹی کی اطلاع 12 اگست کو جاری کی جاچکی ہے۔ایسے میں امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ تیار رکھیں اور ایڈمٹ کارڈ جاری ہوتے ہی اسے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ امیدواروں کو یہ بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ امتحان سے قبل اپنے ہال ٹکٹ میں درج تمام معلومات کو احتیاط سے چیک کریں۔
NEET PG 2026 ایڈمٹ کارڈ ایسے کریں ڈاؤن لوڈ
ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے امیدوار سب سے پہلے NBEMS کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔ اس کے بعد ہوم پیج پر موجود NEET PG سیکشن پر کلک کریں۔ یہاں NEET PG 2026 ایڈمٹ کارڈ سے متعلق لنک تلاش کرکے اسے کھولیں۔لنک کھلنے کے بعد امیدوار اپنی یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ درج کرکے لاگ اِن کریں۔ لاگ اِن کرنے کے بعد ایڈمٹ کارڈ اسکرین پر ظاہر ہوجائے گا۔ امیدوار اسے ڈاؤن لوڈ کرکے مستقبل کے لیے محفوظ کرلیں۔ بہتر ہوگا کہ ایڈمٹ کارڈ کا پرنٹ آؤٹ بھی پہلے سے نکال کر رکھ لیا جائے تاکہ امتحان کے دن کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایڈمٹ کارڈ میں یہ معلومات ضرور چیک کریں
ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد امیدواروں کو اس پر درج تمام تفصیلات غور سے چیک کرنی ہوں گی۔ ہال ٹکٹ میں امیدوار کا نام، رول نمبر، ایپلی کیشن آئی ڈی، تاریخ پیدائش، زمرہ، امتحانی مرکز کا کوڈ، مرکز کا نام اور مکمل پتہ، امتحان کی تاریخ اور وقت اور رپورٹنگ ٹائم جیسی اہم معلومات درج ہوں گی۔امیدواروں کو چاہیے کہ ایڈمٹ کارڈ میں درج تفصیلات کو اپنے درخواست فارم میں دی گئی معلومات سے ملا کر دیکھیں۔ اگر کسی بھی تفصیل میں غلطی نظر آتی ہے تو امیدوار کو فوری طور پر NBEMS سے آن لائن رابطہ کرکے اصلاح کے لیے ضروری کارروائی کرنی ہوگی۔
30 اگست کو ہوگا NEET PG امتحان
NEET PG 2026 کا امتحان 30 اگست 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ امتحان کے لیے ایگزام سٹی انٹی میشن 12 اگست کو جاری کی جاچکی ہے۔ اب ایڈمٹ کارڈ جاری ہونے کے بعد امیدوار امتحانی مرکز، رپورٹنگ ٹائم اور امتحان سے متعلق دیگر اہم ہدایات دیکھ سکیں گے۔
امتحانی مرکز پر کون سے دستاویزات ضروری ہوں گے؟
امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو مقررہ وقت پر امتحانی مرکز پہنچنا ہوگا اور ضروری دستاویزات اپنے ساتھ لے جانے ہوں گے۔ ان میں NEET PG ایڈمٹ کارڈ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر اور درست اصل فوٹو آئی ڈی شامل ہے۔اس کے علاوہ امیدواروں کو مستقل یا عارضی SMC، MCI یا NMC رجسٹریشن کی فوٹو کاپی بھی ساتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ درست فوٹو آئی ڈی کے طور پر آدھار کارڈ، پین کارڈ، ووٹر آئی ڈی، پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس جیسے دستاویزات مقررہ ہدایات کے مطابق استعمال کیے جاسکتے ہیں۔امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحان سے قبل تمام ضروری دستاویزات تیار رکھیں اور ایڈمٹ کارڈ پر درج رپورٹنگ ٹائم کے مطابق امتحانی مرکز پہنچیں
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…