قومی

Karnataka: کرناٹک کے اڈوپی میں اے این ایف اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، نکسل لیڈر وکرم گوڑا ہلاک

Karnataka: کرناٹک کے اڈوپی ضلع کے کرکلا تعلقہ میں واقع کبینالے گاؤں میں پیر کی رات اینٹی نکسل فورس (ANF) اور نکسلیوں کے درمیان ایک زبردست تصادم ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں بدنام نکسلی لیڈر وکرم گوڑا مارا گیا۔ یہ انکاؤنٹر سیتام بیلو کے علاقے میں ایک اینٹی نکسل سرچ آپریشن کے دوران ہوا، جب نکسلیوں اور اے این ایف ٹیم کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی۔ اے این ایف ٹیم نے ایک نکسل یونٹ کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد یہ کارروائی تیز کر دی تھی۔

یداگنڈہ گاؤں میں گھس تھے نکسل

معلومات کے مطابق، نکسل یونٹ نے چکمنگلور ضلع کے جیا پورہ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں ایک دور دراز مکان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کوپا تعلقہ کے یداگنڈہ گاؤں میں بھی گھس گئے، جہاں نکسلیوں نے جنگل کی تجاوزات اور کستوری رنگن رپورٹ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ان اطلاعات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں نکسل مخالف آپریشن کو مزید تیز کیا گیا۔

کیسے شروع ہوا تصادم؟

پیر کی رات پانچ نکسلیوں کا ایک گروپ کبینالے گاؤں میں گروسری خریدنے کے لیے داخل ہوا تھا۔ جیسے ہی وہ گاؤں میں داخل ہوئے، ان کا اے این ایف کی ٹیم سے آمنا سامنا ہوا۔ فائرنگ کے دوران نکسل لیڈر وکرم گوڑا مارا گیا، جب کہ باقی نکسلائیٹس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں- Manipur Violence: تشدد کی وجہ سے منی پور کے کئی اضلاع میں کرفیو، انٹرنیٹ بند، مزید 50 سی اے پی ایف دستے تعینات

کون تھا وکرم گوڑا؟

کرناٹک میں سرگرم نکسل لیڈروں میں وکرم گوڑا کا نام نمایاں تھا۔ وہ علاقے میں کئی پرتشدد واقعات میں ملوث تھا۔ اے این ایف اور پولیس کی کارروائی کی کامیابی کے بعد علاقے میں نکسل سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ اس انکاؤنٹر کے بعد پولیس نے علاقے میں حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط کر دیا ہے، تاکہ نکسلائیٹس کے دوسرے گروپوں کے سرگرم ہونے کے امکان کو روکا جا سکے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Harini Amarasuriya: امتیاز علی کی بیچ میٹ، ڈی یو سے کی پڑھائی، جانئے کون ہیں سری لنکا کی نئی وزیراعظم ہرینی امرسوریا

ہرینی امرسوریا نے سری لنکا کے 16ویں وزیر اعظم کے طور پر چارج سنبھال لیا…

10 minutes ago

Maharashtra Assembly Election 2024: انل دیشمکھ پر حملے کو لے کر سنجے راوت کا دیویندر فڑنویس پر بڑا الزام

مہاراشٹر کو پی ایم نریندر مودی سے اسٹنٹ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اسٹنٹ …

31 minutes ago

Parliament Winter Session: کرن رجیجو نے بلائی آل پارٹی میٹنگ، ونٹر سیشن سے پہلے ہوگی میٹنگ

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سرمائی اجلاس سے قبل 24 نومبر کو آل پارٹی میٹنگ…

49 minutes ago

Manipur Violence: تشدد کی وجہ سے منی پور کے کئی اضلاع میں کرفیو، انٹرنیٹ بند، مزید 50 سی اے پی ایف دستے تعینات

منی پور ایک بار پھر تشدد کی آگ میں جل رہا ہے۔ یہاں، جنگجوؤں اور…

2 hours ago

By-election in UP: یوپی میں ضمنی انتخاب کی ووٹنگ سے پہلے ایس پی نے خواتین کے نقاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو لکھا خط

سماج وادی پارٹی نے اترپردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے…

3 hours ago