ممبئی: نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) 25 دسمبر یعنی کرسمس ڈے سے باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے پہلے ہی دن 23 طیارے مختلف مقامات کے لیے اڑان بھریں گے۔ یہ اطلاع منگل کے روز ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق آپریشن کے آغاز کے ابتدائی مرحلے میں ایئرپورٹ روزانہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک مجموعی طور پر 12 گھنٹے آپریشنل رہے گا۔ اس دوران یومیہ تقریباً 23 شیڈول پروازیں روانہ و آمد کریں گی، جبکہ فی گھنٹہ زیادہ سے زیادہ 10 فلائٹ موومنٹ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
پہلے دن ایئرپورٹ کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز انڈیگو کی پرواز 6ای460 سے ہوگا، جو بنگلورو سے صبح 8 بجے این ایم آئی اے پر لینڈ کرے گی۔ اس کے بعد اسی ایئرلائن کی پرواز 6ای882 صبح 8:40 بجے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگی، جو ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی پہلی کمرشل پرواز ہوگی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ آپریشن کے پہلے ہی ماہ سے انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس اور اکاسا ایئر مل کر نوی ممبئی کو ملک کے 16 مختلف شہروں سے جوڑیں گی۔ مزید یہ کہ فروری 2026 سے ایئرپورٹ 24 گھنٹے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور پروازوں کی تعداد بڑھ کر یومیہ تقریباً 34 ہو جائے گی۔
آپریشن کی بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے این ایم آئی اے مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر ٹرائلز انجام دے رہا ہے، جن میں سیکورٹی ایجنسیوں اور ایئرلائن پارٹنرز کا تعاون شامل ہے۔ ایئرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی باقاعدہ تعیناتی 29 اکتوبر 2025 کو مکمل کی گئی۔
یاد رہے کہ این ایم آئی اے کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 اکتوبر کو کیا تھا۔ یہ پراجیکٹ اڈانی ایئرپورٹس ہولڈنگز لمیٹڈ کی ماتحت کمپنی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ اور سڈکو کے اشتراک سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں اڈانی گروپ کی 74 فیصد جبکہ سڈکو کی 26 فیصد حصص داری شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…
پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…
والٹز کی تقریر کے دوران کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز پریلا آگے بڑھے اور…
یہ اعزاز 30 ستمبر کو فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 1073 میں پیش آنے…
سمندری طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش کے انکاپلی، وشاکھاپٹنم، کاکیناڈا اور کونسیما اضلاع میں…
اکاسا ایئر نے بتایا کہ پروازیں منسوخ ہونے سے متاثرہ مسافر مکمل رقم واپسی کا…