قومی

PHDCCI National Workshop: وکست بھارت @2047 کی بنیاد بنیں گے اسمارٹ PACS، PHDCCI کی قومی ورکشاپ میں دیہی خوشحالی کا روڈمیپ تیار

پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PHDCCI) نے پی ایچ ڈی ہاؤس، نئی دہلی میں ’’وکست بھارت بھارت @2047 کے لیے PACS پر مبنی اسمارٹ تعاونی اداروں کی تعمیر‘‘ کے موضوع پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں ملک بھر سے پالیسی ساز، تعاونی شعبے کے قائدین اور پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (PACS) سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔

PACS کو دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنانے پر زور

اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد PACS کو مضبوط بنانا اور انہیں بھارت کی دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر ترقی دینا تھا۔ اس موقع پر APEDA کے سکریٹری ڈاکٹر سدھانشو، نیشنل فیڈریشن آف کوآپریٹو شوگر فیکٹریز (NFCSF) کے منیجنگ ڈائریکٹر پرکاش نائکنورے، PHDCCI کی کوآپریٹو کمیٹی کے چیئرمین دلیپ بھائی سنگھانی، PHDCCI کے سی ای او و جنرل سکریٹری ڈاکٹر رنجیت مہتا اور نائب جنرل سکریٹری ڈاکٹر جتندر سنگھ سمیت کئی سینئرکوآپریٹیو لیڈرز موجود تھے۔

سہکار سے سمردھی تک

PHDCCI کی کوآپریٹو کمیٹی کے چیئرمین دلیپ بھائی سنگھانی نے وزیر اعظم کے ’’سہکار سے سمردھی‘‘ کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزارتِ تعاون کے قیام سے تعاونی شعبے کو نئی سمت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ PACS اور دیگر تعاونی ادارے دیہی اور زرعی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق PACS کو اب صرف قرض فراہم کرنے والے ادارے نہیں رہنا چاہیے بلکہ انہیں ڈیجیٹل، شفاف اور کثیر المقاصد ادارے بننا ہوگا، جو کسانوں کو ذخیرہ، مارکیٹنگ، ویلیو ایڈیشن اور منڈیوں سے جوڑیں۔

وکست بھارت کا خواب

APEDA کے سکریٹری ڈاکٹر سدھانشو نے کہا کہ 2047 تک وکست بھارت کا خواب PACS کو مضبوط کیے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کا تعاونی ماڈل دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے۔ PACS کو ٹیکنالوجی سے جوڑنا اور انہیں کثیر جہتی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے APEDA کی ان پہلوں کا بھی ذکر کیا جن کے ذریعے FPOs، کوآپریٹیو اداروں اور زرعی اسٹارٹ اپس کو تکنیکی اور برآمداتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق بھارت کی تقریباً نصف زرعی برآمدات APEDA نیٹ ورک کے ذریعے ہوتی ہیں۔

دیہی کاروبار کا مرکز بنتی PACS

NFCSF کے منیجنگ ڈائریکٹر پرکاش نائکنورے نے کہا کہ PACS کسانوں کی خوشحالی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج PACS بتدریج دیہی کاروباری مراکز میں تبدیل ہو رہی ہیں، جس سے کسانوں کو سستا قرض مل رہا ہے، ساہوکاروں پر انحصار کم ہو رہا ہے اور دیہی سپلائی چین مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کوآپریٹیو شوگر ملوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بہتر تال میل سے کسانوں کی آمدنی اور PACS کی مالی حالت دونوں میں بہتری آئی ہے۔

PHDCCI کا دیہی بھارت کے لیے عزم

PHDCCI کے سی ای او و جنرل سکریٹری ڈاکٹر رنجیت مہتا نے تمام معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ PHDCCI اپنی 121 سالہ وراثت کے ساتھ ملک کی ترقی سے جڑے موضوعات پر مسلسل کام کرتا آ رہا ہے۔ PACS پر مبنی اسمارٹ کوآپریٹیوماڈل پر یہ ورکشاپ دیہی بھارت کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

مکر سنکرانتی کی مبارکباد

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے PHDCCI کے نائب جنرل سکریٹری ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مکر سنکرانتی کے موقع پر کسانوں اور دیہی برادری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار محنت اور خوشحالی کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ تعاون کے قیام سے کوآپریٹیو اداروں کو نئی طاقت ملی ہے۔ PACS کو ٹیکنالوجی، اسمارٹ خدمات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے مضبوط کرنا ضروری ہے تاکہ دیہی نوجوانوں اور خواتین کو نئے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر یہ پیغام سامنے آیا کہ حکومت، کوآپریٹیو ادارے اور صنعت مل کر PACS کو بااختیار بنائیں گے۔ یہی ادارے دیہی خوشحالی، اختراع اور ہمہ گیر ترقی کی راہ ہموار کریں گے اور وکست بھارت @2047 کے ہدف کو آگے بڑھائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nobel Peace Prize: ’مجھے کیوں نہیں؟‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام پر نوبیل کمیٹی کو سنائی کھری کھری

نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…

20 minutes ago

Manoj Jha Statement: پٹنہ میں سی ای سی کے خلاف احتجاج پر منوج جھا بولے، ’جمہوریت کے لیے مشکل وقت، اب مسلسل ہوں گے مظاہرے‘

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…

60 minutes ago

Air India EasyRoom: ایئرپورٹ پر سم تلاش کرنے کی پریشانی ختم، ایئر انڈیا کا ایزی روم مسافروں کے لیے نئی سہولت

ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…

2 hours ago

Tejashwi Yadav Raj Bhavan March: راج بھون مارچ سے بہار کی سیاست گرم، تیجسوی یادو نے لگائے ووٹ چوری کے الزامات

بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…

3 hours ago