قومی

قومی اردوکونسل نے نئی نسل کو ہندوستان کی مشترکہ تہذیب میں دارا شکوہ کے کردار سے کرایا روشناس، سکینۃ الاولیاء کے اردو ترجمہ کی رسم رونمائی

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کے زیراہتمام “دارا شکوہ اورہندوستان کی مشترکہ قدریں” کے عنوان سے ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی رام بہادررائے (صدر، اندرا گاندھی نیشنل سینٹرفاردی آرٹس، نئی دہلی) اوربحیثیت مہمان اعزازی پروفیسرایس کے اشتیاق احمد (رجسٹرارمولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی حیدرآباد) نے شرکت کی۔ جبکہ پینلسٹ کے طورپرپروفیسرعلیم اشرف خان (صدرشعبہ فارسی، فیکلٹی آف آرٹس، دہلی یونیورسٹی دہلی) اورپروفیسرفرحت نسرین (شعبہ تاریخ وثقافت، جامعہ ملیہ اسلامیہ) شریک ہوئیں۔ ان تمام مہمانوں کا کونسل کی جانب سے شال پوشی کے ذریعہ استقبال کیا گیا۔

تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے کونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ یہ پینل ڈسکشن ایک اہم شخصیت کے کارناموں پرگفتگوکا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارا شکوہ نے ہندوستان کی مشترکہ تہذیب، علم وحکمت اوررواداری کا چراغ روشن کرنے میں اہم کردارادا کیا۔ ان کی نابغہ روزگارشخصیت نے حکومت وسلطنت کے بجائے علم وحکمت اورتعصب کے بجائے محبت کو اختیارکیا۔ ان کے اندرحقیقت کی تلاش کا جذبہ موجود تھا۔ اسی مقصد کے تحت انہوں نے سنسکرت زبان سیکھ کراپنشد، وید اوردیگرہندوستانی علوم وفلسفہ کوعام کیا۔ مجمع البحرین ان کی فکری وسعت اوردوتہذیبی دھاروں کے سنگم کی علامت ہے۔ دارا شکوہ نے صدیوں پہلے اختلاف میں اتحاد کی عملی صورت پیش کی۔ ان کی زندگی کا ایک اہم پیغام اپنے افکارونظریات پرقائم رہتے ہوئے بھی صحت مند مکالمہ قائم کرنا ہے۔

رام بہادررائے نے دراشکوہ س متعلق کتابوں کا ذکرکرتے ہوئے فکروفلسفہ کوواضح کیا

مہمان خصوصی رام بہادررائے نے اس پینل ڈسکشن کوبے حد اہم قراردیتے ہوئے دارا شکوہ سے متعلق کئی کتابوں کا ذکرکیا اوران کے فکروفلسفہ کوواضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ہندوستان نے داراشکوہ کوڈھونڈ نکالا ہے۔ دارا شکوہ اکبرکی رواداری کوفروغ دینا چاہتے تھے۔ موجودہ ہندوستانی معاشرے میں دارا شکوہ کے فکروفن کومزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ان کی کئی ایسی تصانیف ہیں، جن کا ترجمہ مختلف زبانوں میں کیا جانا چاہئے۔ قومی کونسل نے سکینۃ الاولیاء کے اردوترجمہ کی اشاعت کے ذریعہ ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ مہمان اعزازی پروفیسرایس کے اشتیاق احمد نے کہا کہ داراشکوہ ایک وسیع المطالعہ شہزادہ تھا۔ ہندوستانی فلسفے کا موازنہ انہوں نے اسلامی فلسفے سے کیا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی علم وفن اور فکروفلسفے کی تبلیغ میں گزاری۔ ان کا خیال تھا کہ ہندوستانی تہذیب وثقافت کسی ایک مذہب سے نہیں بلکہ مشترکہ تہذیب سے ہے۔ ہمیں دارا شکوہ کی تصانیف سے استفادہ کرتے ہوئے ان کی فکرکوسمجھنے اورعام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

دارا شکوہ کی فکراوران کا فلسفہ بہت وسیع: مقررین

پینلسٹ پروفیسرعلیم اشرف خان نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دارا شکوہ کی فکراوران کا فلسفہ بہت وسیع ہے۔ ان کے یہاں مذہبی اختلافات کی کوئی اہمیت نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہت سی کتابیں ایسی بھی ہیں، جوداراشکوہ کے نام سے موسوم کردی گئی ہیں، مثلاً یوگ وسشٹ وغیرہ۔ اپنشدوں سے متعلق ان کے تراجم کی بدولت ہی یورپ میں لوگ دارا شکوہ کوجان سکے۔ ان کی شاعری اوردیگرخدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔ دوسری پینلسٹ پروفیسرفرحت نسرین نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ داراشکوہ کوعوامی مقبولیت حاصل تھی۔ وہ دہلی کےعوام میں بہت ہی محبت واحترام کے ساتھ دیکھے جاتے تھے۔ انہوں نے نفسیات کی روشنی میں بھی داراشکوہ کی شخصیت اورکردارکونمایاں کرنے کی کوشش کی۔

داراشکوہ کی تصنیف سکینۃ الاولیاء کے اردوترجمہ کی رسم رونمائی

اس موقع پرقومی کونسل برائے فروغ اردوزبان سے شائع ہونے والی داراشکوہ کی تصنیف سکینۃ الاولیاء کے اردوترجمہ کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ یہ ترجمہ پروفیسرعلیم اشرف خان نے کیا ہے۔ اس پینل کی نظامت ڈاکٹرحفیظ الرحمن (کنوینر، خسروفاؤنڈیشن، نئی دہلی) نے بحسن وخوبی انجام دی۔ ڈاکٹرمسرت (ریسرچ آفیسر، این سی پی یوایل) نے کلمات تشکرادا کئے۔ اس موقع پرقومی اردوکونسل کے اراکین کے علاوہ پروفیسراحمد محفوظ، پروفیسررحمان مصور، پروفیسرپرویزاعظمی، ڈاکٹرخالد رضا خان، ڈاکٹرعمران چودھری، فیروزبخت احمد، ڈاکٹرجسیم محمد، جمشید عادل، اشرف علی بستوی، ساحل آغا، جمشید اقبال، ڈاکٹرجاوید رحمانی کے علاؤہ شائقین علم وادب کی بڑی تعداد موجود رہی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

2 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

2 hours ago