نئی دہلی: 24 اپریل کو ملک بھر میں منائے جانے والے قومی پنچایتی راج ڈےکے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء اور ریاستی وزرائے اعلیٰ نے عوام کو مبارکباد پیش کی اور پنچایتی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط پنچایتیں ہی ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی بنیاد ہیں۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی قدیم ترین جمہوری روایات میں شامل پنچایت نظام دیہی ترقی، نظم و نسق اور سماجی انصاف میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پنچایتیں مزید بااختیار اور خود کفیل بنی ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
مرکزی وزیر برائے سڑک و ٹرانسپورٹ نتن گڈگری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی ہی دراصل قوم کی ترقی ہے۔ انہوں نے پنچایتوں کو ‘آتم نربھر بھارت’ کے خواب سے جوڑتے ہوئے کہا کہ گاؤں کی خوشحالی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔
وہیں مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے پنچایتوں کو عوامی شمولیت کا مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظام لوگوں کو براہِ راست ترقی کے عمل میں شریک کرتا ہے۔ انہوں نے دیہاتی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی پنچایتوں کو صاف ستھرا، تعلیم یافتہ، خوشحال اور خود کفیل بنانے کا عہد کریں۔
ریاستی سطح پر بھی اس دن کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ‘گرام سوراج’ کے تصور کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خود کفیل گاؤں ہی ‘ترقی یافتہ بھارت’ اور ‘ترقی یافتہ اتر پردیش’ کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔
اسی طرح موہن یادو نے پنچایتوں میں ڈیجیٹل بااختیاری اور خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہی علاقوں میں شفافیت اور ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بجن لا ل شرمانے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی پنچایتوں کو مزید مضبوط اور ڈیجیٹل بنائیں تاکہ دیہی ترقی کے ذریعے ایک سنہرا اور خوشحال بھارت تشکیل دیا جا سکے۔
یہ دن اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ بھارت کی ترقی کا راستہ گاؤں سے ہو کر گزرتا ہے۔ جب پنچایتیں مضبوط ہوں گی، عوام بااختیار ہوں گے اور مقامی سطح پر ترقی کو فروغ ملے گا، تبھی ایک جامع اور پائیدار ترقی یافتہ بھارت کا خواب پورا ہو سکے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…
وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…
سرائے بنجارہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا واقعہ، تین ڈبے بری طرح متاثر اور چوتھے…
نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…
’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…
’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…