قومی

NIA Arrests Close Aide of Pro-Khalistan Terrorists: این آئی اے نے خالصتان کے حامی دہشت گردوں کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کالعدم تنظیم خالصتان ٹائیگر فورس دوکارکنان کو گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے کی ٹیم نے گگندیپ سنگھ جو مٹی کے نام سے مشہور ہے اسے این آئی آئی کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے ۔گگندیپ سنگھ کی گرفتاری کے لئے تحقیقاتی ایجنسی نے پنجاب ،ہریانہ میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی تھی ۔این آئی اے کی ٹیم نے  پنجاب ،ہریانہ ،دہلی اور راجستھان میں دہشت گردوں  کے ذریعہ چلائے جارہے جرائم سنڈیکیٹ اور نیٹ ورک کے خاتمہ  اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری میں مصروف تھی۔

این آئی اے کے ترجمان کے مطابق گگندیپ سنگھ کی گرفتاری خالصتان تنظیموں کے سربراہان اور ارکان کی جانب سے  دہشت گردانہ  سرگرمیوں کو فروغ دینے  میں اس کے رول کی وجہ سے ہوئی ہے۔این آئی اے نے اس سلسلہ میں گزشتہ سال اگست کے مہینہ میں مقدمہ درج کیا تھا ،اسی مقدمہ کے تحت گگندیپ سنگھ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

اس سال کے  فروری کے مہینہ  میں گنگا نگر سے لکی کھوکھر عرف ڈینس کوگرفتار کیا گیاتھا، جس کے بعد 18 مئی کو موگا سے جسا سنگھ کی گرفتاری عمل میں آئی۔ اس کے علاوہ، امرت پال سنگھ عرف ایمی اور امریک سنگھ کوانیس مئی کوآئی جی آئی دہلی ایئر پورٹ  سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 من پریت سنگھ جسے “پیتا” کہا جاتا ہے فلپائن میں مقیم ہے، دوسر ارشدیپ سنگھ جو کے فی الحال کینیڈا میں مقیم ہے اور حال ہی میں اسے موہالی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے اشتہاری مجرمقرار دیا ہے۔ ارشدیپ سنگھ کا تعلق ایک پادری کے قتل کی سازش سے ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ  گگندیپ ممنوعہ تنظیم کے  فنڈ جمع کرنے کے لئے بھتہ خوری کے ایکیٹ میں بھی شامل تھا،اس کے علاوہ منپریت اور ارشدیپ  ہندوستان میں اس ممنوعہ تنظیم کی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے مسلسل نئے ارکان کی بھرتی کی کوششوں میں مصروف تھے۔

این آئی کے ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ تمام افراد ہرجیت نجار کی ہدایت پر کام کرتے تھے،ہرجیت نجار اس وقت کنیڈا میں مقیم ہے اور ممنوعہ تنظیم کا خوش ساختہ لیڈر ہے ۔ہرجیت نجا رکو جولائی 2020 میں وزارت داخلہ نے انفرادی دہشت گر کے طورپر نامزد کیا تھا ۔ تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم بشمول سکھ یوتھ فیڈریشن اور خالصتان ٹائیگر فورس مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں جیسے کہ اسلحہ کی اسملنگڈبھتہ خوری اور ہندوستان بھر میں بم دھماکوں اور ٹارگیٹ کلنگ جیسی سرگرمیوں کی انجام دہی میں ملوث ہیں۔ این آئی اے کی جانب سے یہ تازہ ترین کاروائی دراصل خالصتانی حامیوں کے لئے کسی دھچکہ سے کم نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

27 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago