قومی

National Conference manifesto : جموں کشمیر میں 370 کی بحالی اور 200یونٹ مفت بجلی کا عمر عبداللہ نے کیا وعدہ،انتخابی منشور جاری

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کو سری نگر میں سینئر لیڈروں کی موجودگی میں منشور جاری کیا۔ اس میں کئی طرح کے وعدے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے آرٹیکل 370 اور 35 کو بحال کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے اس منشور میں آرٹیکل 370 کے علاوہ پی ایس اے کی منسوخی، سیاسی قیدیوں کی رہائی، ایک لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی بحالی سمیت بہت سی گارنٹی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے ای ڈبلیو ایس کو 12 مفت سلنڈر، پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لیے مفت سفر، کشمیری پنڈتوں کی واپسی، پاسپورٹ میں آسانی اور لوگوں کو شاہراہوں پر غیر ضروری پریشانی پیدا کرنے سے روکنے کا وعدہ بھی کیا۔

نیشنل کانفرنس کے منشور میں آرٹیکل 370 اور 35اےکی بحالی، جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کی از سر نو تشکیل اور سیاسی قیدیوں کی رہائی پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔ ملازمتوں کی بحالی کا بھی وعدہ کیاگیا ہے۔ بجلی اور پانی کا مسئلہ حل کرنے اور 200 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یہی نہیں غریب خواتین کو ہر ماہ 5000 روپے اور ای ڈیلیو ایس خاندانوں کو ہر سال 12 گیس سلنڈر مفت دئیے جائیں گے۔ منشیات کی لت کے خلاف جنگ، کاشتکاری اور باغبانی کے فروغ کو بھی منشور میں شامل کیا گیا ہے۔ کینسر اور دل جیسے امراض کے لیے ٹرسٹ بنایا جائے گا۔ سری نگر اور جموں شہروں میں بھیڑ کو کم کرنے کے لیے خصوصی گارنٹی بھی دی گئی ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے تمام خواتین کو یونیورسٹی کی سطح تک اور تمام مردوں کو کالج کی سطح تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات ہوں گے

آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر کی 90 سیٹوں والی اسمبلی کے لیے تین مرحلوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ یہ انتخابات 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ ان سب کے نتائج 4 اکتوبر کو آئیں گے۔ نیشنل کانفرنس نے منشور کا مکمل خاکہ تیار کرنے کے لیے جموں و کشمیر کے سابق وزیر خزانہ اور سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھر کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی میں پارٹی کے سری نگر کے رکن اسمبلی آغا سید روح اللہ مہدی سمیت کئی سینئر رہنما شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

1 hour ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

2 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

3 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

3 hours ago