مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت آیوروید کو جدید طبی طریقوں کے ساتھ جوڑنے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدیم وراثت کو جدید تحقیق کے ساتھ جوڑ کر حکومت بھارت کی اس عظیم علمی روایت کو پوری دنیا میں نئی شناخت اور عالمی وقار دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔امت شاہ نے کہا کہ آیوروید نہ صرف بھارت کی قدیم طبی روایت ہے بلکہ صحت اور متوازن زندگی کے حوالے سے دنیا کے لیے ایک اہم ماڈل بھی بن سکتی ہے۔
آیوروید اپنانے کا عزم
امت شاہ نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ قومی آیوروید دن کا موقع صرف جشن منانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ عزم لینے کا بھی دن ہے۔انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ آئیے، ’صحت مند بھارت‘ اور ’خوشحال بھارت‘ کی تعمیر میں آیوروید کے کردار کو مزید مضبوط اور وسیع بنانے کا عزم کریں۔
सभी को आयुर्वेद दिवस की हार्दिक शुभकामनाएँ।
भारत की यह प्राचीन स्वास्थ्य पद्धति आज भी विश्व के लिए सस्टेनेबल हेल्थ का सशक्त मॉडल है और करोड़ों लोगों को स्वस्थ एवं संतुलित जीवनशैली दे रही है।
मोदी सरकार आयुर्वेद को आधुनिक चिकित्सा पद्धति से जोड़कर इस गौरवशाली विरासत को विश्व में…
— Amit Shah (@AmitShah) September 23, 2026
عالمی سطح پر بڑھ رہی آیوروید کی مانگ
قومی آیوروید دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس خصوصی دن کا مقصد بھارت کے روایتی طبی نظام کی سائنسی اہمیت کو اجاگر کرنا، لوگوں کو قدرتی صحت کے طریقوں کے بارے میں بیدار کرنا اور عالمی سطح پر آیوروید کے فروغ اور تحقیق کو بڑھاوا دینا ہے۔آیوروید کو بھارت کی قدیم طبی روایت کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے اور حالیہ برسوں میں اسے جدید تحقیق اور طبی طریقوں کے ساتھ جوڑنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…
اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…
مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…
دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…