قومی

Nari Shakti Vandan Act: خواتین ریزرویشن بل 21ویں صدی کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ : وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی : نریندر مودی نے پیر کو دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ’ناری شکتی وندن سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل 21ویں صدی کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ناری شکتی کے نام وقف ہے اور ملک کی پارلیمنٹ ایک نیا تاریخ رقم کرنے کے بہت قریب ہے، جو ماضی کے عزم کو حقیقت میں بدل دے گا اور مستقبل کے خوابوں کو پورا کرے گا۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر انّپورنا دیوی کے علاوہ کھیل، فن، تعلیم، طب اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی نمایاں خواتین نے شرکت کی۔ آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے انّپورنا دیوی نے کہا کہ یہ پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم  مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی جو طویل عرصے سے جدوجہد کر رہی ہے، اسے نیا مقام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 2029 میں خواتین کی فعال شرکت یقینی بنانے کے لیے سب سے تعاون کی اپیل بھی کی۔ سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ 2023 میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’ناری شکتی وندن ایکٹ‘ پیش کیا گیا تھا، جس کے تحت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے نشستیں محفوظ کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 16 اپریل سے بلایا گیا خصوصی اجلاس خواتین کے لیے جشن کا موقع ہوگا۔

وجیا رہاتکر نے اس بل کو وزیر اعظم کا تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی خواتین اس فیصلے سے خوش ہیں اور اس کے مؤثر نفاذ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔معروف کتھک ڈانسر شوبھنا نارائن نے کہا کہ خواتین میں بے پناہ صلاحیت ہے اور مواقع ملنے پر وہ سماج اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔وہیں  نجومی جے مدان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کی برابر نمائندگی ہونی چاہیے اور 33 فیصد ریزرویشن اس سمت میں ایک مثبت شروعات ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

6 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

8 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

8 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

8 hours ago