قومی

Narendra Modi Cabinet: آج ہو سکتی ہے مودی کابینہ کی پہلی میٹنگ، مودی حکومت میں ہیں 72 وزیر، جن میں 33 نئے چہرے

Narendra Modi Cabinet: نریندر مودی نے اتوار کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ پی ایم مودی کے علاوہ 30 کابینی وزراء، 5 وزرائے مملکت (آزادانہ چارج) اور 36 وزرائے مملکت نے حلف لیا۔ پی ایم مودی کی کابینہ میں 33 نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے۔ ان میں سے 11 غیر بی جے پی بھی ہیں۔ آج پیر کو شام 5 بجے مودی کابینہ کی پہلی میٹنگ ہوگی۔

پی ایم مودی کے علاوہ 30 کابینی وزراء نے حلف لیا

راجناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن رمیش گڈکری،  نرملا سیتارمن، ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر، جگت پرکاش نڈا،  شیوراج سنگھ چوہان،  منوہر لال (کھٹر)،  ایچ ڈی کمار سوامی،  پیوش ویدپرکاش گوئل،  دھرمیندر پردھان،  جیتن رام مانجھی،  راجیو رنجن سنگھ للن سنگھ،  سروانند سونووال،  ڈاکٹر وریندر کمار کھٹیک،  کے رام موہن نائیڈو ، پرہلاد جوشی،  جوایل اراؤں،  گریراج سنگھ،  اشونی ویشنو، جیوتیرادتیہ مادھو راؤ سندھیا ،  بھوپیندر یادو ،  گجیندر سنگھ شیخاوت،  اناپورنا دیوی،  کرن رجیجو،  ہردیپ سنگھ پوری،  ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ،  گنگا پورم کشن ریڈی، چراگ پاسوان اور  سی آر پاٹل۔

5 وزرائے مملکت (آزادانہ چارج) نے لیا حلف

راؤ اندرجیت سنگھ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ارجن رام میگھوال، پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو اور جینت چودھری نے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے طور پر حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں- PM Modi takes oath for the 3rd term: میں..نریندر دامودر داس مودی…. تیسری بار نریندر مودی نے وزیراعظم کا اٹھایا حلف،نئی ٹیم کے ساتھ نئے چیلنجز کاکریں گے سامنا

36 وزرائے مملکت نے لیا حلف

جتن پرساد، شری پد نائک، پنکج چودھری، کرشن پال گرجر، رام داس اٹھاولے، رام ناتھ ٹھاکر، نتیا نند رائے، انوپریہ پٹیل، وو سومنا، پی چندر شیکھر، ایس پی سنگھ بگھیل، شوبھا کرندلاجے، کیرتی وردھن سنگھ، بی ایل ورما، شانتنو ٹھاکر، سریش گوپی، ایل مروگم، اجے ٹمٹا، بنڈی سنجے کمار، کملیش پاسوان، بھاگیرتھ چودھری، ستیش دوبے، سنجے سیٹھ، رونیت بٹو، درگاداس اوئیکے، رکشا کھڈسے، سکانت مجومدار، ساوتری ٹھاکر، توکھن ساہو، راج بھوشن نشاد، بھوپتی راجو شری نواس ورما، ہرش ملہوترا، نیمو بین بامبھنیہ، مرلی دھر موہول، جارج کورین، پبترا مارگرٹا نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

8 minutes ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

40 minutes ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

1 hour ago

Kiren Rijiju Praises Bazm-e-Sahafat: مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھارت ایکسپریس کے اردو کانکلیو کی ستائش کی، فیس بک پوسٹ میں لکھا- ’بزم صحافت‘ نے دیا مضبوط پلیٹ فارم

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے اردو صحافت کانکلیو میں سابق مرکزی وزیرشاہنوازحسین اور سابق…

3 hours ago