قومی

Maharashtra Threat Call To Police: مکیش امبانی، امیتابھ بچن اور دھرمیندر کی رہائش گاہ کو اڑانے کی دھمکی، ناگپور پولیس کنٹرول کو آیا فون

Threat Call To Mumbai Police: مہاراشٹر کے ناگپور پولیس کنٹرول میں ایک شخص نے ایسا فون کیا کہ سبھی کے پیروں تلے زمین کھسک گئی۔ اس فون کال پر انجام شخص نے ممبئی کے اہم لوگوں کے گھر پر بم دھماکہ کرنے کی بات کہی۔ اس میں مشہور بزنس مین مکیش امبانی، فلم اداکار امیتابھ بچن اور دھرمیندر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کال والے شخص نے یہ بھی کہا کہ مکیش امبانی کے بنگلے اینٹیلیا میں دھماکہ ہوگا۔ اس کے علاوہ کالر نے کہا کہ صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کے گھر اور بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کے گھر بھی دھماکہ ہوگا۔ کال آنے کے بعد ناگپور پولیس نے اس کی جانکاری ممبئی پولیس کو دی ہے۔ تو وہیں ممبئی پولیس کال کرنے والے شخص کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔

کیا ہے معاملہ؟

دراصل، ناگپور پولیس کنٹرول روم میں کسی نامعلوم شخص نے فون کرکے کہا کہ بزنس مین مکیش امبانی، فلم اداکار دھرمیندر اور امیتابھ بچن کے گھر کے باہر بم لگائے گئے ہیں۔ اس کے بعد ناگپور پولیس نے ممبئی پولیس کو یہ الرٹ بھیجا اور پولیس فوراً مستعدی دکھاتے ہوئے بم مخالف دستے کی ٹیم کے ساتھ تمام مقامات پر تلاشی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ فون کرنے والے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے کے لئے ہتھیاروں سے لیس 25 لوگ ممبئی کے دادر پہنچے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

35 minutes ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

57 minutes ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

1 hour ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

2 hours ago