پونے: مہاراشٹر کے پونے ضلع سے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر ایک خاتون کے پاکستان جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نغمہ نامی ایک خاتون جس نے اپنا نام بدل کر صنم خان رکھا ہے۔ اس پر فرضی دستاویزات بنا کر پاکستان میں راولپنڈی جانے کا الزام ہے۔
معلومات کے مطابق سال 2021 میں لاک ڈاؤن کے دوران نغمہ عرف صنم خان نے بشیر نامی شخص سے فیس بک پر رابطہ کیا تھا۔ بشیر پاکستان کے راولپنڈی کا رہائشی ہے اور ایک ہوٹل میں کام کرتا ہے۔
دونوں نے باتیں شروع کیں اور آہستہ آہستہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ اس کے بعد صنم اور بشیر نے شادی کرنے اور ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے دونوں نے اپنے گھر والوں کو بھی راضی کر لیا تھا۔
دو بچوں کی پہلے سے شادی شدہ ماں صنم کو پاکستان جانے کے لیے ویزے کی ضرورت تھی۔ کچھ لوگوں نے اسے بتایا کہ شادی آن لائن کروانے اور رجسٹریشن کروانے کے بعد اسے آسانی سے ویزا مل جائے گا۔
صنم نے فروری 2024 میں بشیر سے آن لائن شادی کی۔ اس کے بعد اسے ویزا بھی مل گیا اور وہ پاکستان کے شہر راولپنڈی پہنچ گئی۔ وہاں پہنچنے کے بعد اس نے 27 مئی کو اپنے عاشق بشیر سے شادی کر لی۔ جب صنم 17 جولائی کو اپنی ماں کی خرابی صحت کے بارے میں پوچھنے کے لیے ممبئی واپس آئی تو پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ڈی سی پی امر جادھو نے کہا کہ خاتون کے دستاویزات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اگر تحقیقات کے بعد قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ملی عارضی راحت،پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا معاملہ مؤخر،اگلی کابینہ اجلاس میں ہوسکتا ہے فیصلہ
ادھر صنم خان کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ اس نے شادی سے پہلے ہی اپنا نام بدل لیا تھا۔ اس کے بعد اسی نام کی بنیاد پر بشیر سے شادی کر کے پاکستان میں رہنے کے لیے ویزا بنایا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…