قومی

Swati Maliwal: ڈی سی ڈبلیو چیف سواتی مالیوال نے بیاں کیا اپنا درد “میرے اپنے والد نے مجھ پر جنسی حملہ کیا، میرے بال پکڑے اور مجھے دیوار سے ٹکرایا”

Swati Maliwal: دہلی کمیشن برائے خواتین (DCW) کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے بچپن میں ہونے والی جنسی ہراسانی کی دردناک کہانی سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے اپنے والد نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور انہیں بری طرح ہراساں کیا۔ مالیوال نے یہ بات بہادر خواتین کو دیے گئے ایک ایوارڈ تقریب (DCW ایوارڈز) میں کہی۔

بستر کے نیچے چھپ جاتی تھی سواتی مالیوال

سواتی مالیوال نے اپنے جنسی استحصال کے بارے میں بتایا، “جب میں بچپن میں تھی، میرے والد نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ وہ مجھے مارتے تھے، میں بستر کے نیچے چھپ جاتی تھی۔ مالیوال نے مزید کہا کہ وہ ساری رات یہ سوچتی رہتی تھی کہ وہ اس طرح کی ہراسانی کو کیسے ختم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں- DCW: ڈی سی ڈبلیونے 100 خواتین کو اعزاز سے نوازا، کامیابی حاصل کرنے والوں نے بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور ایڈیٹر ان چیف کے ساتھ شیئر کیا اسٹیج

باپ کی مار سے بہتاتھا خون

اپنے والد کے ظلم کو بیان کرتے ہوئے دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ نے کہا، ”جب وہ (والد) مجھے مارنے آتے تھے تو مجھے چوٹی سے پکڑ کر دیوار سےزور سے  مارتے تھے۔ خون بہتا رہتا تھا۔ تڑپ بہت تھی۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ جب انسان بہت زیادہ مظالم کا شکار ہوتا ہے تب ہی وہ دوسروں کا درد سمجھ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں چوتھی جماعت تک اپنے والد کا ہراساں کرنا برداشت کرنا پڑا۔ سواتی مالیوال نے بتایا کہ یہیں سے ان کے اندر خواتین کے لیے لڑنے کا جذبہ پیدا ہوا اور وہ ظالم مردوں کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرنے لگی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Isro satellite captures: خلا سے کیسا نظر آ رہا ہے مہا کمبھ، اسرو نے جاری کی تصاویر

سیٹلائٹ تصاویر میں پریاگراج میں ہندوستانی شکل کے پگوڈا پارک کی تعمیر کو دکھایا گیا…

18 minutes ago

Union cabinet extends National Health Mission:مرکزی کابینہ نے نیشنل ہیلتھ مشن میں مزید 5 سال کی توسیع کردی

مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کابینہ کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے صحت عامہ…

47 minutes ago

Shooting in America: امریکہ کے ایک اسکول میں فائرنگ، دو افراد ہوئے ہلاک، ایک زخمی

ایجوکیشن ویک کی جانب سے بنائے گئے ٹریکر کے مطابق، 2024 میں اسکولوں میں 39…

1 hour ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں ٹرین حادثہ، چار نیپالی شہریوں سمیت 13 کی ہلاکت، راہل گاندھی نے کہا- قصورواروں کو ملنی چاہیے سخت سزا

جلگاؤں کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کی طرف سے پیش کی گئی مہاراشٹر حکومت…

1 hour ago