اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں بیگراج پور میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی ایک طالبہ کی مشتبہ حالات میں موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ طالبہ کی لاش پیر کی شام ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ اس واقعے کے بعد کالج احاطے میں سنسنی پھیل گئی، جبکہ طالبہ کی موت سے اس کے اہل خانہ اور ساتھی طلبہ صدمے میں ہیں۔ پولیس سے ملی ابتدائی معلومات کے مطابق، متوفیہ کی شناخت شگن سینی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ہریانہ کے کیتھل کی رہنے والی تھیں اور بیگراج پور میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے آخری سال کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ شگن ہاسٹل کے ایک کمرے میں اپنی روم پارٹنر جیا کے ساتھ رہتی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق، پیرکی شام شگن باہرسے واپس آنے کے بعد اپنے کمرے میں چلی گئی تھیں۔ اس وقت ان کی روم پارٹنرجیا کمرے میں موجود نہیں تھی۔ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے جب جیا واپس آئی توکمرے کا دروازہ اندرسے بند ملا۔ اس نے کئی باردروازہ کھٹکھٹایا اور آواز دی، لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد جیا نے کھڑکی سے اندر جھانک کر دیکھا تو شگن کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی نظر آئی۔ یہ دیکھ کروہ گھبرا گئی اورفوری طورپرکالج انتظامیہ کو اطلاع دی۔
پولیس اور فارنسک ٹیم نے شواہد جمع کیے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئی۔ پولیس نے لاش کو پھندے سے نیچے اتارا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا، جس نے جائے وقوع سے ضروری شواہد جمع کیے۔
سوسائڈ نوٹ نہیں ملا، موت کی وجہ واضح نہیں
پولیس حکام کے مطابق، کمرے سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ طالبہ نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ پولیس نے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی ہے۔ پولیس اس معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں روم پارٹنر اور طالبہ کے دیگر دوستوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل فون کی کال ڈیٹیلز کی جانچ بھی کی جا رہی ہے، تاکہ واقعے سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال طالبہ کی موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…
رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش واپس جانا ان کی ذمہ داری ہے…
بالی ووڈ کے مشہور جوڑے دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ نے دسہرہ کے موقع پر…
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ’رجیم چینج‘ سے متعلق بیان پر این سی…
دہلی کے آئی پی ایکسٹینشن میں دسہرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر…