قومی

Jamaat-e-Islami Hind: ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے مسلمان آگے بڑھ کر انفرادی و اجتماعی جدو جہد کریں: امیر، جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے ” شعبہ برائے فرقہ وارانہ ہم آہنگی (Communal Harmony Department)‘‘ کی جانب سے ایک دوروزہ پروگرام بعنوان’ آل انڈیا کمیونل ہارمونی کو آرٹینیٹرز میٹ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی تقریباً 20 ریاستوں سے زمینی سطح پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کام کرنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد ملک کی مختلف ریاستوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی صورت حال کو سمجھنا، اب تک اس سلسلے میں کیے گئے کاموں کا جائزہ لینا نیز مستقبل کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا- اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ’’ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے ہمارا کام عارضی نہیں بلکی دائمی ہے ۔ اسلام کی بنیاد ہی لوگوں کے مابین تعلقات کو درست کرنا اور ان کو سہی سمت دینا ہے – قران نے اس پر بہت زور دیا ہے اور الله کے نبی حضرت محمدؐ نے پوری زندگی اس کے لیے کوشش کی – انہوں نے مزید کہا کہ اس کام کو اب انفرادی سطح سے آگے بڑھا کر ادارہ جاتی سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے جس سے اس کام کو مضبوط بنیادیں فراہم ہوں‘‘-

قیم جماعت اسلامی ہند ، ٹی عارف علی نے کہا کہ ’’ کمیونل ہارمنی کے لیے ہماری کوششیں حالات کے دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ ہماری زمہ داری اور ہمیشہ ہی سے جماعت اسلامی ہند کی پالیسی کا حصہ رہی ہیں- انہوں نے کہا کہ جس طرح الله کی اس کائنات میں ہر چیز میں ہم آہنگی ہے اسی طرح انسانوں میں بھی ہم آہنگی مطلوب ہے‘‘۔


اس موقع پر سوامی سروآلوک آنند جی مہراج نے ’فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے بین المذاہب مکالمے کی اہمیت‘ پر بات کی اور لوگوں کو اپنے اور دوسروں کے نظریات کو سمجھنے اور ان کا احترام کرنے پر زور دیا ۔ جبکہ گیانی منگل سنگھ جی نے ’ تمام برادریوں کے درمیان پل بنانے کی اہمیت ‘ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ لوگوں کی بے لوث خدمت اس کا سب سے موثر ذریعہ ہے-

محترمہ شائستہ رفعت صاحبہ ، نیشنل سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خواتین کے کردار پر بات کی اور کہا کہ دنیا کی نصف آبادی کو اس کام سے دور نہیں رکھا جا سکتا ۔ خواتین کو آگے بڑھ کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں اپنا کردار نبھانا چاہیے نیز ملک و ملت کو اس ضمن میں انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہئیں- اس موقع پر ملک بھر میں قائم ’ دھارمک جن مورچہ اور سدبھاونا منچ ‘کو زیادہ موثر بنانے کے لیے مختلف ائیڈیاز پر تبادلہ خیال کیا گیا- پروفیسر سلیم انجینئر، نائب امیر جماعت اسلامی ہند نے زاد راہ کے طور پر شرکا کو پورے اعتماد کے ساتھ بغیر کسی تفریق کےکام کرنے پر متوجہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر ملک بھر سے تشریف لائے شرکاء نے پوری قوت، صبر ، حکمت ، مستقل مزاجی اور حوصلے کے ساتھ ملک میں تمام طبقات کو جوڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

3 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

4 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

5 hours ago