قومی

INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی

اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے خلاف سیاسی محاذ کھول دیا ہے۔ سماج وادی پارٹی اور انڈیا اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اتر پردیش یا پورے ملک کا مسلمان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اتر پردیش میں تیسری مرتبہ بی جے پی کی حکومت بننے سے روکنا ہے تو اویسی اتحاد کے لیے تیار ہیں، لیکن اسے ان کی کمزوری سمجھنے کی کوشش نہ کی جائے۔

19 کروڑ مسلمان تمہاری بپوتی نہیں ہیں

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے ساتھ شامل انڈیا اتحاد کی جماعتوں، یاد رکھو کہ ملک یا اتر پردیش کے 19 کروڑ مسلمان تمہاری بپوتی نہیں ہیں۔ یہ بات یاد رکھو۔ ہم انسان ہیں، صرف ووٹر نہیں ہیں۔ اگر تم ہمیں اپنی بپوتی سمجھتے ہو تو آنے والے اسمبلی انتخابات میں تمہیں اس کا جواب مل جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے مسلمانوں کے خوابوں کو چکنا چور کرکے اپنا محل بنایا ہے۔ اویسی نے الزام لگایا کہ جب مدارس کو بند کیا جا رہا تھا تو اپوزیشن نے آنکھیں بند کر لیں اور اپنی زبانیں خاموش کر لیں۔

اویسی کی سماج وادی پارٹی کو وارننگ

اویسی نے کہا، ’’میرے بزرگوں، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ بی جے پی کو یقینی طور پر روکنا ہے۔ یہاں تیسری بار بی جے پی کی حکومت نہیں بننی چاہیے۔ اگر وہ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں تو اویسی اور مجلس تیار ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس دعوت یا تجویز کو کمزوری سمجھتا ہے تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ یہ کمزوری کی علامت نہیں بلکہ طاقت اور بڑائی کی نشانی ہے کہ وہ ان کی جانب ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ اویسی نے سماج وادی پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ہاتھ کو ٹھکرا دیا گیا تو یہ ہاتھ بہت طاقتور ہے اور ان کی ’گردن کی نسیں‘ بھی توڑ سکتا ہے۔

آؤ، مل کر انتخابات لڑیں

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ نے کہا کہ وہ بھی نہیں چاہتے کہ ہندوتوا کی نظریے پر یقین رکھنے والی بی جے پی تیسری مرتبہ حکومت میں آئے۔ انہوں نے کہا، آؤ، مل کر انتخابات لڑیں۔اویسی نے کہا کہ اگر ان کی تجویز قبول نہیں کی جاتی تو کوئی بات نہیں، اے آئی ایم آئی ایم اپنے دم پر انتخابات لڑے گی۔ انہوں نے بہار انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی انہوں نے اتحاد کی پیشکش کی تھی، لیکن اسے قبول نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم نے بہار میں 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ بعد میں ان کے 4 ارکان اسمبلی کو توڑ دیا گیا۔ اویسی نے سیمانچل کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی کا ساتھ دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Iranian Oil Tanker: ایرانی تیل بردار جہازوں پر سوار 27 ملاح بیمار، سری لنکا سے طبی مدد طلب

سری لنکا نے اتوار کو بتایا کہ اس کی سمندری حدود کے قریب پھنسے ایرانی…

60 minutes ago

PM Modi Congratulates Athletes: ’ملک کے لیے فخر کا لمحہ‘، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تاریخی جیت پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارت نے 30 طلائی سمیت 114 تمغے جیتے۔ تاریخی کارکردگی…

1 hour ago

PM Modi: وارانسی میں اروند ٹیکسٹائل فیکٹری کے افتتاح پر پی ایم مودی سے مل کر جذباتی ہوئیں خواتین ملازمین، روزگار کی نئی امید

فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور زیر تربیت افراد میں وزیر اعظم سے ملاقات…

2 hours ago

PM Modi’s ‘Mann Ki Baat’: پی ایم مودی کی ’من کی بات‘ سے سماجی کاموں اور اختراعات کو ملتا ہے قومی پلیٹ فارم: نتن نبین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی…

2 hours ago