بھارت ایکسپریس۔
Bandra Terminus Video: سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں بھیڑ ایک نوجوان کی بری طرح سے پٹائی کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ویڈیو میں مبینہ مذہب کے رکھوالے جے شری رام کے نعرے لگا رہے ہیں اوردعویٰ کررہے ہیں کہ یہ ایک ہندو لڑکی کو بھگانے کی کوشش کررہا تھا۔ ویڈیو باندرہ ٹرمنس ریلوے اسٹیشن کا ہے۔ اس پورے حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت مسلم نوجوان کی پٹائی کی جارہی ہے، اس وقت پولیس جوان بھی موجود تھے۔ اس پورے معاملے پرسماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس خان اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے ردعمل ظاہرکیا ہے اوران لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ویڈیو میں ایک نوجوان شخص کی بے رحمی سے پٹائی کی جا رہی ہے اور وہیں پیچھے سے کھڑی لڑکی ہجوم سے گڑگڑا کرگزارش کر رہی ہے کہ اسے چھوڑ دو۔ دوسری جانب، ہجوم لڑکے کولات، گھونسوں اورتھپڑماررہی ہے، جس کے بعد یہ مبینہ مذہب کے رکھوالے لڑکے کے بال اورکالر پکڑکراسے ٹرمنس کے باہرلاتے ہیں اور جے شری رام کے نعرے لگاتے ہیں۔ کچھ لڑکے ویڈیو میں دعویٰ کر رہے ہیں کہ لڑکی صرف 16 سال کی ہے۔ حالانکہ لڑکے کی کتنی عمرتھی، اس کے بارے میں کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
ایم ایل اے رئیس خان نے کارروائی کا مطالبہ کیا
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس خان نے کہا-’’باندرہ اسٹیشن پرلوجہاد کے نام پر ہندتوا غنڈوں نے ایک نہتھے مسلم لڑکے کو بے رحمی سے پیٹا! آج ہم آزادی کے 77 سال منا رہے ہیں۔ ہمارے شہید نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مسلمانوں کو یہ دن بھی دیکھنا پڑے گا۔“ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ممبئی پولیس سے گزارش کی ہے کہ ان لووں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس معاملے میں پولیس ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا ہے کہ لڑکی امبرناتھ کی رہنے والی ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان نے کہی یہ بڑی بات
وہیں اس معاملے سے متعلق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے کہا- ’’یہ دیکھ کر کافی افسوس ہوا کہ ممبئی میں ایسا حادثہ سامنے آرہا ہے۔ لو جہاد کے نام پر کچھ ہندوتوا وادی غنڈے ایک نہتھے شخص کو پکڑ کرمارتے ہیں۔ پولیس کا جوان کھڑا ہوا دیکھ رہا ہے اور جے شری رام کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ یہ کیا ہو رہا ہے ہمارے ملک میں؟“
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…