نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں آئی ایم سی آرکے چیئرمین اورسابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب کی کوششوں سے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقدہ ملت اسلامیہ ہند کودرپیش مسائل پرتبادلہ خیال کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمد ادیب نے بتایا کہ مسلمانوں کے ایشوز کو حل کرنے کے لئے ہم سبھی نے بیٹھ کربات چیت کی ہے اوراسے عملی جامہ پہنانے کے لئے 51 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہوں گے۔ بھارت ایکسپریس سے بات چیت کے دوران محمد ادیب کا درد بھی چھلک گیا کہ آل انڈیا انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے میٹنگ میں شرکت کے لئے حامی بھری تھی، لیکن وہ کیوں نہیں آئے، اس کی مجھے جانکاری نہیں ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران محمد ادیب نے کہا کہ یہ پہلی بارہوا ہے کہ ملت اسلامیہ ہند کی اہم شخصیات ایک پلیٹ فارم پربیٹھی کیونکہ اب پانی سرکے اوپرچلا گیا۔ یہ سلسلہ جلسہ نہیں تھا بلکہ غوروفکرکے لیے تقریب تھی۔ آج سرکاری اداروں پرقبضہ ہورہا ہے، اس کوبرباد کیا جا رہا ہے۔ آرایس ایس کے لوگ اب تقرری کررہے ہیں۔ جامعہ اورعلی گڑھ، جوہریونیورسٹی تک میں قبضہ ہوگیا ہے۔ جامعہ میں ساورکرکا 100 سالہ جشن منایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج قوم متحد ہوکرسرکارسے مانگ کررہی ہے کہ آئیڈیا آف انڈیا کونظراندازمت کیجئے ورنہ ملک تباہ ہوجائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
نانا پاٹیکر نے 1978 میں ڈرامہ فلم ’گمن‘ سے ہندی سنیما میں قدم رکھا تھا۔…
نانا پاٹیکر مراٹھی فلموں میں بھی سرگرم رہے۔ ’نٹ سمراٹ‘ ان کی انتہائی مقبول اور…
پی ایم مودی نے کہا کہ نانا پاٹیکر کو ان کے بے باک اور واضح…
آئی ایم سی 2026 میں 9 بڑے شعبوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں…
نانا پاٹیکر کو صبح 5 بج کر 20 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا۔ ابتدائی…
بھارت اور امریکہ نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات…