قومی

Andhra Pradesh Govt on Ramadan: تلنگانہ کے بعد اب آندھرا پردیش میں بھی مسلم ملازمین کو رمضان کے دوران دفتر سے ملے گی جلد چھٹی، چندرا بابو نائیڈو کا بڑا اعلان

Andhra Pradesh Govt on Ramadan: تلنگانہ کے بعد اب آندھرا پردیش حکومت نے بھی مسلم سرکاری ملازمین کو رمضان کے مہینے میں ایک گھنٹہ پہلے دفتر سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس استثنیٰ کا اطلاق 2 مارچ سے 30 مارچ 2025 تک ہوگا، تاکہ ملازمین افطاری اور نماز پڑھنے کے لیے وقت نکال سکیں۔

کن ملازمین کو ملے گی یہ سہولت؟

سرکاری ملازم

استاد

کنٹریکٹ ورکر

آؤٹ سورسنگ ملازمین

بورڈ اور کارپوریشن کے اہلکار

پبلک سیکٹر کے ملازمین

حکومتی حکم نامے میں کیا کہا گیا؟

آندھرا پردیش حکومت کے سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مسلم سرکاری ملازمین، اساتذہ، کنٹریکٹ، آؤٹ سورسنگ، بورڈ اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کو 2 مارچ سے 30 مارچ تک تمام کام کے دنوں میں دفتر یا اسکول ایک گھنٹے پہلے چھوڑنے کی اجازت ہے، تاکہ وہ ضروری مذہبی رسومات ادا کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں- Telangana Government on Ramadan: مسلم ملازمین کو رمضان کے دوران دفتر سے ملے گی جلد چھٹی… تلنگانہ حکومت کا بڑا فیصلہ

روزیداروں کو 30 مارچ تک ملے گا ریلیف

رمضان کا مقدس مہینہ یکم یا 2 مارچ سے شروع ہو سکتا ہے۔ چاند نظر آنے کی بنیاد پر اس کا فیصلہ کیا جائے گا، لیکن اس سے پہلے آندھرا پردیش حکومت نے مسلم ملازمین کے لیے حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم کے مطابق وہاں کے مسلمان ملازمین کو رمضان کے مہینے میں ایک گھنٹہ پہلے دفتر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ یہ حکم مسلم ریگولر ریاستی ملازمین کے ساتھ ساتھ اساتذہ، کنٹریکٹ ملازمین، آؤٹ سورسنگ، بورڈ اور گاؤں/وارڈ سکریٹریٹ میں کام کرنے والے مسلم ملازمین پر بھی لاگو ہوگا۔ اس حکم کے بعد مسلمان ملازمین افطار سے پہلے شام 4 بجے سے پہلے اسکول یا دفتر چھوڑ سکیں گے۔ ریاستی حکومت کا یہ حکم 30 مارچ تک نافذ رہے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

4 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

5 hours ago