قومی

Starlink gets approval from India’s space regulator: مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو ہندوستان کے اسپیس ریگولیٹر سے ملی منظوری، جلد شروع ہوسکتی ہیں خدمات

نئی دہلی: ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو بدھ کے روز ملک کے اسپیس ریگولیٹر انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارٹی سینٹر (IN-SPACE) سے ہندوستان میں سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی منظوری مل گئی۔ IN-SPACe ویب سائٹ پر دستیاب اجازت کی فہرست کے مطابق، اس منظوری کے بعد ملک میں تجارتی سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کے لیے اسٹار لنک کے لیے آخری ریگولیٹری رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔

اسٹار لنک کو اب حکومت سے حاصل کرنا ہو گا اسپیکٹرم

اسٹار لنک کو اب حکومت سے اسپیکٹرم حاصل کرنا ہو گا اور اپنی خدمات کے لیے زمینی انفراسٹرکچر تیار کرنا ہو گا۔ ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ (DoT) سیکورٹی کی تعمیل کو پورا کرنے کے لیے امریکی خلائی کمپنی کو ٹرائل اسپیکٹرم دینے کے لیے تیار ہے۔ اس عمل کی تکمیل کے بعد اسٹار لنک چند ماہ میں ملک میں سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس شروع کر سکتا ہے۔

VSAT کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے اسٹار لنک

اسٹار لنک پہلے ہی بھارت میں وی سیٹ (VSAT) فراہم کنندگان کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے۔ وی سیٹ (ویری اسمال اپرچر ٹرمینل) سروس فراہم کرنے والے سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ اور مواصلاتی حل پیش کرتا ہے، خاص طور پر ان جگہوں کے لیے جہاں زمینی رابطہ محدود یا بالکل نہیں ہے۔

’’جب چاہے ملک میں سروس شروع کر سکتا ہے اسٹار لنک‘‘

مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ SpaceX کی Starlink سروس کے ہندوستان میں داخل ہونے کے لیے ان کی طرف سے ضروری جانچ پڑتال کو مکمل کر لیا گیا ہے اور اسپیس ریگولیٹر سے ضروری ریگولیٹری اور لائسنسنگ منظوری حاصل کرنے کے بعد، وہ جب چاہیں ملک میں سروس شروع کر سکتے ہیں۔

اسٹار لنک کے پاس ہے دنیا کا سب سے بڑا سیٹلائٹ نیٹ ورک

اسپیس ریگولیٹر نے منظوری دینے سے پہلے اسٹار لنک کو لیٹر آف انٹینٹ (LoI) جاری کیا تھا۔ اسٹار لنک زمین کے گرد چکر لگانے والے سیٹلائٹس کے نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔ کمپنی اس وقت مدار میں 6,750 سیٹلائٹس کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا سیٹلائٹ نیٹ ورک چلا رہی ہے۔ منگولیا، جاپان، فلپائن، ملیشیا، انڈونیشیا، اردن، یمن، آذربائیجان اور سری لنکا سمیت متعدد ممالک میں اسٹار لنک انٹرنیٹ خدمات پہلے ہی دستیاب ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

6 hours ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

7 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

7 hours ago