قومی

Bhagalpur News: شاہنواز حسین کے قریبی کارکن کا قتل، جانیے کیا ہے بھاگلپور کی کالی پوجا کمیٹی کا تنازع

قطب گنج وارڈ 51 کے رہنے والے بی جے پی منڈل صدر پپو تانتی جمعہ کو موٹر سائیکل سے کالی استھان سے اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ ٹھٹھری ٹولہ میں ماں تارا ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ہاتھ دے کر انہیں روکا۔ جیسے ہی پپو تانتی نے اپنی گاڑی روکی، حملہ آوروں نے انہیں کوئی موقع دیے بغیر انتہائی قریب سے کنپٹی میں گولی مار دی۔ گولی لگتے ہی وہ سڑک پر گر پڑے۔ اہل خانہ انہیں فوری طور پر جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

کالی پوجا کمیٹی اور زمین کی پلاٹنگ کا تنازع

اہل خانہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں قتل کے پیچھے گہری رنجش کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی کالی پوجا کمیٹی کے صدر کے عہدے کو لے کر سابق صدر ششی مودی کے ساتھ تنازع چل رہا تھا۔ اہل خانہ نے ششی مودی کے بھانجے کرشنا مودی اور اس کے ساتھیوں پر قتل کی سازش رچنے کا براہ راست الزام لگایا ہے۔ اس کے علاوہ زمین کی پلاٹنگ اور علاقے میں سیاسی بالادستی کو لے کر تنازع کی بات بھی سامنے آ رہی ہے۔

پولیس تحقیقات میں مصروف، بی جے پی لیڈرز نے کیا اظہار افسوس

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ڈی ایس پی 2 راکیش کمار پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور سائنسی شواہد جمع کیے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔

واردات کے بعد مقامی بی جے پی رکن اسمبلی روہت پانڈے اسپتال پہنچے اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وہیں سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں پپو تانتی کے قتل کو پارٹی کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Gold Price Fall Down: سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ! دکانوں کے باہر لمبی قطاریں، چین میں سونے کی خریداری کے لیے مچی ہوڑ

عالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے بعد شینزن کے شوبے گولڈ…

4 minutes ago

HRF calls for release of Mahrang Baloch: انسانی حقوق فاؤنڈیشن کا ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا مطالبہ، جیل میں مقدمے کی سماعت اور صحت پر تشویش

فاؤنڈیشن نے دہشت گردی کے الزامات کو ’سیاسی محرکات پر مبنی‘ قرار دیا، بلوچستان میں…

37 minutes ago