قومی

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم  مودی کے دورے سے قبل کاشی میں صفائی مہم تیز، 250 ٹن اضافی کچرا صاف

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کے 28 اپریل کو ہونے والے دورۂ وارانسی سے قبل شہر کو دلہن کی طرح سجانے اور سنوارنے کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن نے شہر بھر میں ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کر دی ہے، جس کے مثبت اثرات اب نمایاں ہونے لگے ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران تقریباً 250 ٹن اضافی کچرا شہر سے صاف کیا جا چکا ہے۔ عام دنوں میں جہاں روزانہ تقریباً 1100 ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے، وہیں اب یہ مقدار بڑھ کر 1200 سے 1300 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صفائی ٹیمیں ان علاقوں اور خالی پلاٹوں تک بھی پہنچ رہی ہیں، جو طویل عرصے سے نظرانداز تھے۔

وزیر اعظم  مودی کے اس دورے کو ترقیاتی اور سیاسی دونوں لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ بَنارس لوکوموٹیو ورکس  میں ایک بڑے خواتین اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ شہر کے لیے 100 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔روایات کے مطابق وزیر اعظم کاشی وشوناتھ مندر میں حاضری دیں گے اور بابا وشناتھ کی پوجا کر کے آشیرواد حاصل کریں گے۔ اس موقع پر شہر میں سیکیورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔

میونسپل کارپوریشن کی سرگرمیوں کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ہر وارڈ میں نوڈل افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ شہر کی صفائی کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی کمانڈ سسٹم قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ڈیجیٹل انداز میں پورے عمل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کے تحت کسی بھی قسم کی لاپروائی کی گنجائش نہیں چھوڑی گئی۔مرکزی سڑکوں، گلیوں، پارکوں اور عوامی مقامات کو خصوصی طور پر صاف اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا ہدف ہے کہ 28 اپریل تک وارانسی کا مکمل طور پر نیا اور صاف ستھرا روپ سامنے آئے۔انتظامیہ نے صفائی ملازمین کو سخت ہدایات دی ہیں کہ کسی بھی وارڈ میں کچرے کا ڈھیر نظر نہیں آنا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی  کے ساتھ آنے والے مہمانوں اور مقامی شہریوں کو ایک صاف اور خوبصورت کاشی دکھانے کے لیے ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس ارد و

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Swami Kailashanand Giri Navratri Sadhana: حیرت انگیز تپسیا…! 111 ڈگری درجہ حرارت میں بھی سوامی کیلاش آنند گری کی سادھنا جاری

ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…

3 minutes ago

Important announcement by IndiGo and Adani Airports: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی توسیع کا منصوبہ، فروری 2027 سے شروع ہوگا نیا مرحلہ

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…

11 minutes ago

PM Modi Tribute: پی ایم مودی نے بھائی پرمانند کی قربانیوں کو کیا یاد، کہا- مجاہد آزادی نے بھگت سنگھ کو بھی تعلیم دی

وزیر اعظم نریندر مودی نےآئندہ 4 نومبر کو عظیم مجاہد آزادی اور سماجی مصلح بھائی…

23 minutes ago

Iranian Oil Tanker: ایرانی تیل بردار جہازوں پر سوار 27 ملاح بیمار، سری لنکا سے طبی مدد طلب

سری لنکا نے اتوار کو بتایا کہ اس کی سمندری حدود کے قریب پھنسے ایرانی…

1 hour ago