قومی

Munawwar Rana Passes Away: عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کے انتقال پر سوشل میڈیا سوگوار

Munawwar Rana Passes Away: کل یعنی 14 جنوری کی دیررات عالمی شہرت یافتہ شاعرمنور رانا کا انتقال ہوگیا اورانہیں آج بعد نمازظہرلکھنؤ میں سپردخاک کیا گیا۔ انہوں نے لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں 71 سال کی عمرمیں آخری سانس لی۔ واضح رہے کہ منوررانا ایک لمبے وقت سے بیمارچل رہے تھے، جس کے سبب انہیں لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ گزشتہ کچھ وقت سے وہ وینٹیلیٹرپرتھے۔ منوررانا کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پرلوگ کافی جذباتی نظرآرہے ہیں۔ الگ الگ طریقے سے لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

منوررانا کو پیش کی گئی خراج عقیدت

منوررانا اپنی منفرد شاعری اورلب ولہجہ کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے ماں سے متعلق کہی گئی شاعری کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک مقام بنایا تھا، جہاں لوگ محبوب کو ہی شاعری کا موضوع بناتے تھے، وہاں منور رانا نے ماں کو اپنی شاعری میں جگہ دی۔ انہوں نے ماں سے متعلق ایسے اشعارپیش کئے، جوآنے والے دنوں میں بھی دنیا نہیں بھول پائے گی۔ سوشل میڈیا پراس عظیم شاعرکے انتقال کے بعد لوگ کافی جذباتی ہوگئے ہیں۔ کچھ لوگ منوررانا کے اشعارلکھ انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سارے لوگ اپنے اپنے انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر دھیرج گرجرنے اس انداز میں الوداع کہا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

27 mins ago