ممبئی سے چوری کا ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں چوری کرنے کے بعد جب ایک چور کو معلوم ہوا کہ اس نے ایک مشہور شاعر کے گھر سے سامان چوری کی ہے تو اس نے قیمتی سامان لوٹا دیا۔ممبئی پولیس نے منگل (16 جولائی) کو بتایا کہ ایک چور نے رائے گڑھ ضلع کے نیرل میں واقع نارائن سروے کے گھر سے ایل ای ڈی سمیت قیمتی سامان چوری کر لیا۔ نارائن سروے مراٹھی کے مشہور شاعر اور سماجی کارکن تھے۔
نارائن سروے کے انتقال کے بعد، اس کی بیٹی سجاتا اور اس کے شوہر گنیش گھارے اب اس گھر میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے بیٹے سے ملنے ویرار گئے تھے اور ان کا گھر 10 دنوں سے بند تھا۔ ان کی غیر موجودگی میں چور گھر میں گھس کر ایل ای ڈی ،ٹی وی سمیت قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔لیکن اگلے دن جب چور کچھ اور چیزیں چرانے آیا تو اس نے ایک کمرے میں نارائن سروے کی تصویر اور ان سے متعلق یادگار چیزیں دیکھ لیں۔ پھر چور کو معلوم ہوا کہ یہ کسی مشہور شاعر کا گھر ہے۔ اس کے بعد چور نے توبہ کی اور جو بھی سامان وہ اٹھا کر لےگیا تھا، اسے واپس لاکر رکھ دیا۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ چوری کا سارا سامان لوٹانے کے ساتھ ہی چور نے ایک چھوٹا سا نوٹ دیوار پر چپکا دیا، جس میں اس نے بڑے ادیب کے گھر سے چوری کرنے پر مالک سے معافی مانگی۔ نیرل پولیس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر شیواجی دھاولے نے بتایا کہ اتوار (14 جولائی) کو جب سجُاتا اور اس کے شوہر ویرار سے گھر واپس آئے تو انہیں یہ نوٹ ملا۔ پولیس ٹی وی سیٹ سے ملنے والے فنگر پرنٹس اور دیگر چیزوں کی بنیاد پر تفتیش کر رہی ہے۔
سروے کا بچپن جدوجہد میں گزرا
ممبئی میں پیدا ہونے والے سروے کی شاعری اور تحریریں شہری محنت کش طبقے کی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا انتقال 16 اگست 2010 کو 84 سال کی عمر میں ہوا۔ مراٹھی کے مشہور شاعر بننے سے پہلے، سروے نے اپنی زندگی ممبئی کی سڑکوں پر یتیم کی طرح گزاری۔ اس کے بعد انہوں نے ہاؤس ہیلپر، ہوٹل کے ڈش واشر، پالتو کتے کی دیکھ بھال کرنے والا، ایک دودھ والا، ایک کولی اور ایک مزدور کے طور پر کام کیا۔ بتادیں کہ عثمان علی، میرے شبد، لینن، ایک نئے گھماسان میں،دباو نہیں ڈالیں آپ، معاف کیجئے، رائٹرز پارک، پوسٹروغیرہ ان کی اہم نظموں میں شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…