Mumbai Municipal Corporation Elections 2026: ممبئی بی جے پی کے جنرل سکریٹری اورسدھی ونائک ٹرسٹ کے خازن آچاریہ پون ترپاٹھی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن کی تیاری میں مصروف ہیں۔ آج انہوں نےعام لوگوں کے لیے اپنی فکرکا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عام ممبئی والے یہ الیکشن خود لڑیں گے۔ مکرسکرانتی پرمہا یوتی کو ووٹ دے کر، ممبئی کے لوگ شہرکی ترقی کے لئے اورسلامتی کے ایک نئے دورکا آغاز کریں گے۔
آچاریہ پون ترپاٹھی نے وزیراعظم نریندرمودی اوروزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان اعلیٰ لیڈروں نے ممبئی کوایک نئی شکل دی ہے۔ کوسٹل روڈ، اٹل سیتو اورممبئی میٹرو جیسے پروجیکٹ اب چل رہے ہیں۔ یہ تمام منصوبے 2030 تک مکمل ہوجائیں گے۔
ٹرپل انجن حکومت ممبئی کو محفوظ رکھے گی: آچاریہ پون ترپاٹھی
انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقی کے ساتھ سیکورٹی بھی ضروری ہے۔ آچاریہ پون ترپاٹھی کا ماننا ہے کہ ٹرپل انجن کی حکومت ہی ممبئی کومحفوظ رکھ سکتی ہے۔ اس لئے عوام میونسپل کارپوریشن میں مہایوتی میئرکا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پرجاری ایک پریس ریلیزمیں یہ دعویٰ کیا ہے۔
سدھی ونائک مندرکے خازن ہیں پون ترپاٹھی
آچاریہ پون ترپاٹھی سدھی ونائک مندرکے خزانچی اورممبئی بی جے پی کے جنرل سکریٹری ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ مین ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن پربات کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت میں ہندتوا کا جھنڈا لہرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی- وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کے پروجیکٹ 2030 تک پورے ہوں گے۔ اس لئے ٹرپل انجن کی حکومت ضروری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…
دہلی کے لاجپت نگر کے ایک دکاندار نے کہا کہ یو پی آئی لین دین…
طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…
سعودی حکومت کے میڈیا دفتر نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری جواب…
موڈیز کے تخمینے میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود بڑھانے کے اثرات…
ویٹیکن کے مطابق، 71 سالہ پوپ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری…