قومی

Mumbai BJP’s Dev Deepawali Live Broadcast: ممبئی بی جے پی کا دیو دیوالی پر شری کاشی وشو ناتھ گھاٹ سے براہِ راست ٹیلی کاسٹ پروگرام مکمل

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ممبئی کی جانب سے دیو دیوالی کے موقع پر ’’ہندو سنواد مہوتسو‘‘  کا پروگرام وارانسی کے گنگا گھاٹ سے گنگا آرتی اور دیو دیوالی کے لائیو ٹیلی کاسٹ کے ذریعے ممبئی کے تمام لوک سبھا حلقوں میں 8 مقامات پر منعقد کیا گیا۔اس موقع پر شریک بھکتوں نے آرتی کی، دیے روشن کیے اور سناتن روایات کے تحفظ کا عزم کیا۔

پروگرام میں ان نامور شخصیات نے کی شرکت

اس پروگرام میں نمایاں طور پر موجود تھے: کابینہ وزیر منگل پربھات لوڈھا، ایم ایل اے  مہر کوٹیچا، ایم ایل اے کیپٹن تمل سولون، شری سدھی ونایک مندر ٹرسٹ کے خزانچی و ممبئی بی جے پی کے نائب صدر آچاریہ پون تریپاٹھی، ضلعی صدر دیپک بالا تاوڈے، ایڈووکیٹ گیان مورتی شرما، ویرندر مہاترے، دیپک دلوی، شلاکا تائی، نیرج اُبھارے، کارپوریٹر کملیش یادو، روی راجا، سنگیتا شرما، کرشنا بین ریڈی، شری نیواس تیواری، ممبئی بی جے پی کے سکریٹری پرمود مشرا، اتر بھارتیہ مورچہ ممبئی کے صدر جے پرکاش سنگھ، جھوپڑپٹی مورچہ ممبئی کے صدر آر ڈی یادو، ضلعی مہامنتر نیتن بنکر، اپا بیلوَرکر، سندیپ گھوگھے، لورِک یادو، اور بی جے پی لیڈر نیتیش سنگھ، کملیش شکلا، بلونت ورما، رماکانت گپتا، ریشما مہیش چوگلے، سنجے یادو، راجن سنگھ، دیویش یادو، ایڈووکیٹ وکاش سنگھ، رشمی اُپادھیائے، دیپو سنگھ اور اجے چورسیا۔ تمام مقامات پر بڑی تعداد میں عہدیداران، کارکنان اور بھکتوں نے شرکت کی، جس سے یہ پروگرام شاندار کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

دیو دیوالی کا افتتاح وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نمّو گھاٹ پر پہلا دیا روشن کر کے کیا

قابل ذکر ہے کہ دیو دیوالی کا افتتاح وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نمّو گھاٹ پر پہلا دیا روشن کر کے کیا۔ ان کے ساتھ سیاحت کے وزیر جے ویر سنگھ، ریاستی وزیر رویندر جیسوال، رکن اسمبلی ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری، ضلع پنچایت کی چیئرپرسن پونم موریہ اور میئر اشوک تیواری نے بھی دیا جلا کر گنگا کو نمن کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

7 minutes ago

Government Is Ready For A Discussion On The SIR: حکومت ایس آئی آر پر بحث کے لیے تیار ہے، وزیر داخلہ امت شاہ کا اپوزیشن کو چیلنج

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملے پر…

46 minutes ago