ممبئی میں فوڈ اینڈ سول سپلائی ڈپارٹمنٹ نے ایل پی جی گیس کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ یہاں غیرقانونی طورپرذخیرہ کئے گئے 451 ایل پی جی سلنڈرضبط کئے گئے ہیں۔ مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ خوراک اورشہری سپلائی نے جمعہ کے روز واڈی بندرپل اور ڈونگری کے علاقے سے 451 گیس سلنڈراور8 گاڑیاں ضبط کیں۔ حکام کے مطابق، 19 کلووزنی کمرشل سلنڈربغیرلائسنس کے غیرقانونی طورپرذخیرہ اورمنتقل کئے جا رہے تھے۔ ضبط شدہ مواد کی کل قیمت تقریباً 40.61 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔
مخصوص اطلاع پرہوئی کارروائی
فوڈ ڈسٹری بیوشن اینڈ سول سپلائیزکے ڈائرکٹر، کنٹرولرجنرل چندرکانت ڈانگے کوموصول ہونے والی ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پریہ چھاپہ مارا گیا۔ یہ چھاپہ گنیش بیلّاٹے، مادھوری شندے اورپردیپ یادو کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے مارا تھا۔ تحقیقات کے دوران ’جے ہند گیس ایجنسی‘ کے خلاف سرکاری ضابطوں کی خلاف ورزی اورغیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے الزامات لگائے گئے۔ ڈونگری پولیس نے ایجنسی کی مالک نجمہ سنارل منڈل اورآپریٹرسنارل رحمت اللہ منڈل کے خلاف ڈونگری پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔
دہلی میں مائیگرنٹ مزدوروں کو مل رہے ہیں چھوٹے گیس سلینڈر
دہلی حکومت نے بدھ کے روزضلع مجسٹریٹس کوحکم دیا کہ وہ مائیگرنٹ مزدوروں کوپانچ کلوایل پی جی سلنڈرفراہم کرنے کے لیے خصوصی کیمپ قائم کریں۔ وزیراعلی کے دفترسے جاری ایک بیان کے مطابق، مرکزی حکومت نے مائیگرنٹ مزدوروں کے زمرے کے تحت پانچ کلوگرام کے سلینڈروں کے الاٹمنٹ میں 100 فیصد اضافہ کومنظوری دی ہے، جس کے بعد دہلی حکومت نے ان سلنڈروں کی یومیہ دستیابی کو684 سے بڑھا کر1,368 کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کویقینی بنانے کے لیے کہ اس بڑھے ہوئے الاٹمنٹ کے فوائد آخری فرد تک پہنچانے کے لئے ضلع مجسٹریٹس کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں میں خصوصی کیمپ قائم کریں، جہاں بڑی تعداد میں مائیگرنٹ مزدورہوں۔
آدھار کارڈ دکھاکر ملیں گے چھوٹے سلینڈر
یہ کیمپ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (اوایم سی) اوران کے مجازایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزکے تعاون سے لگائے جائیں گے۔ صارفین اپنا آدھارکارڈ دکھا کریہ چھوٹے سلینڈرخرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ، ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ٹیمیں ٹیمیں اس پورے عمل میں جائزہ لینے اورتقسیم کی نگرانی، شفافیت، نظم وضبط اورکارکردگی کو یقینی بنانے میں شامل ہوں گی۔ بیان کے مطابق، گیس سلنڈر کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنے والے مزدوراپنے علاقے میں کیمپ لگانے کے لیے متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفترسے رابطہ کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…
یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…
آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…