بھارت ایکسپریس۔
باندہ جیل میں بند مختار انصاری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔ اس کے بعد انہیں باندہ میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ مختار انصاری کو سخت سیکورٹی کے درمیان باندہ جیل سے میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے۔ مختار انصاری کو دل کا دورہ پڑنے کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مختار انصاری کی رپورٹ ہسپتال سے جلد جاری کر دی جائے گی۔
مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کے مطابق مختار انصاری دن میں بھی ایک بار بے ہوش ہو گئے تھے۔ مختار کے بھائی افضل انصاری کا بھی کہنا ہے کہ اہل خانہ کو ابھی تک کوئی سرکاری ٹیلی گرام نہیں ملا۔ اس سے قبل جیل میں بند سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی طبیعت 26 مارچ کو خراب ہوگئی تھی جس دوران انہیں میڈیکل کالج میں بھی داخل کرایا گیا تھا۔ اس دوران مختار کے بھائی افضال انصاری نے بتایا کہ ان کے بھائی نے دعویٰ کیا تھا کہ جیل میں دو بار ان کے کھانے میں زہر ملایا گیا۔
مختار انصاری کئی بار مئو سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔
اس سے قبل 21 مارچ کو بارہ بنکی عدالت میں ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے ہوئی سماعت کے دوران مختار انصاری کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مختار کو جیل میں ’سلو پوائزن‘ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ رہی ہے۔ اس دوران مختار کے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ جیل میں قید مختار کی جان کو خطرہ ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مئو سے کئی بار ایم ایل اے رہ چکے۔ مختار انصاری مختلف مقدمات میں سزا کاٹ چکے ہیں اور فی الحال باندہ جیل میں بند ہیں۔ مختار انصاری کے خلاف اتر پردیش، پنجاب، نئی دہلی اور کئی دیگر ریاستوں میں تقریباً 60 مقدمات زیر التوا ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…