قومی

Mukhtar Ansari Sentenced to 5.6 Years: مختار انصاری کو ایک اور معاملے میں ساڑھے پانچ سال کی سزا، ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے سنائی سزا

مئو کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کو رونگٹا قتل سانحہ کے گواہ کو دھمکانے کے معاملے میں ساڑھے پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ وارانسی میں اسپیشل جج ایم پی ایم ایل اے/سول جج (سینئر ڈویژن) اجول اپادھیائے کی عدالت نے سابق ایم ایل اے مختار انصاری کو کوئلہ تاجر نند کشور رنگٹا کے اغوا کے بعد خاندان کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔ گزشتہ تاریخ کو اس کیس میں دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ 15 دسمبر تک محفوظ کر لیا تھا۔

 آپ کو بتادیں کہ کوئلے کے تاجر نند کشور رنگٹا کے اغوا کے بعد ان کے اہل خانہ کو بم سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ اس کے بعد مہاویر پرساد رنگٹا نے 5 نومبر 1997 کو بھیلو پور تھانے میں بم کی دھمکی کے معاملے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ تفتیش کے بعد پولیس نے اسی وقت دھمکی کے معاملے میں مختار کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

واضح رہے کہ 22 جنوری 1997 کو مختار انصاری کے بہنوئی عطا الرحمان بابو جو کہ ہزاری باغ کے کوئلے کے تاجر تھے، کے بھیلوپور تھانہ علاقے میں واقع جواہر نگر کالونی میں رہنے والے نند کشور کے دفتر پہنچے۔عطاالرحمن نے نند کشور رنگٹا کو اس بہانے اپنی گاڑی میں بٹھایا کہ اسے کوئلے کے کاروبار سے متعلق دستاویزات دکھانی ہیں۔ بتایا گیا کہ عطاالرحمن نے اس کے بعد نند کشور رنگٹا کو چائے میں نشہ آور چیز پلا کر اغوا کر لیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi-NCR Weather Update: دہلی– این سی آر میں سردی نے دی دستک، آلودگی بڑھا سکتی ہے لوگوں کی پریشانی

موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی– این سی آر کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے…

1 hour ago

INDIA alliance rally: انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی قلعے میں تبدیل، 4 ہزار پولیس اہلکار اور سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات

 ریلی میں شرکت کرنے والوں کو صرف مقررہ دروازوں سے داخلے کی اجازت ہوگی، جہاں…

2 hours ago

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

11 hours ago