قومی

Mukesh Ambani showers praise on PM Modi: پی ایم مودی کی قصیدہ خوانی کرتے نظرآئے مکیش امبانی، کہا-پی ایم مودی اچھے خیالات کو کبھی ضائع نہیں ہونے دیتے

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ایک بار پھر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے گاندھی نگر میں پنڈت دین دیال انرجی یونیورسٹی (PDEU) کے 12ویں کنوکیشن میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے پی ایم مودی کے عزم کی تعریف کی اور اسے “ہیرے کی طرح سخت” قرار دیا۔مکیش امبانی نے کہا کہ پی ایم مودی اچھے خیالات کو کبھی ضائع نہیں ہونے دیتے۔ ان کی من کی بات اب من کا سنکلپ بن رہی ہے اور ان کا سنکلپ  مضبوط سنکلپ ہے، پی ایم مودی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اپنے ریزولوشن کو کس طرح کامیابی میں بدلنا ہے۔ مکیش امبانی کا مزید کہنا تھا کہ ‘پچھلے دس سالوں میں دنیا نے دیکھا ہے کہ وہ کس طرح ایسے کاموں کا انتخاب کرتے ہیں جو ناممکن نظر آتے ہیں اور پھر انہیں حقیقت میں بدل دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کا نام ‘اننتا شکتی’ یا لامحدود توانائی کی علامت ہے۔ مکیش امبانی نے مزید کہا کہ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ کیا مودی جی آرام کرتے ہیں؟ انہوں نے اس کا جواب پنڈت دین دیال اپادھیائے کے الفاظ سے دیا – “کام میں تبدیلی آرام ہے” انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی بھی اسی بات پر یقین رکھتے ہیں۔

مکیش امبانی نے کہا کہ ہمیں بھی اس پر عمل کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ انہوں نے یہ باتیں پی ایم مودی کے بارے میں اس وقت کہی جب ملک کی ترقی کے لیے ان کی مسلسل کوششوں اور مشکل چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کا ذکر کیا گیا۔ مکیش امبانی نے کہا کہ پوری دنیا پی ایم مودی کی باتوں کو نہ صرف سنتی ہے بلکہ اس کی تعریف بھی کرتی ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال جنوری میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین نے پی ایم مودی کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ہندوستان کے سب سے کامیاب وزیر اعظم اور نئی نسل کے سب سے بڑے عالمی رہنما ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

21 minutes ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

1 hour ago

He treats him like his own child: اکھلیش سے ملاقات کے بعد بولیں اعظم خان کی اہلیہ، وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…

3 hours ago