قومی

Mukesh Ambani: مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی، ممبئی پولیس نے تلنگانہ سے 19 سالہ ملزم کو  کیا گرفتار

Mukesh Ambani: ممبئی کی گام دیوی پولیس نے صنعت کار مکیش امبانی کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر تلنگانہ کے ایک 19 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت گنیش رمیش ونپاردھی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 8 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ پچھلے ہفتے امبانی کو پانچ ای میل موصول ہوئے تھے ۔جن میں ان سے رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کچھ نوجوانوں نے شرارت کی ہے۔ فی الحال ہماری تحقیقات جاری ہے اور ہم معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ مکیش امبانی کو کل پانچ ای میلز موصول ہوئیں۔ جن میں ان سے کل 400 کروڑ روپے مانگے گئے۔ لیکن اس سے پہلے کہ ملزمان کچھ کرتے، ان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

ای میل میں کیا کہا گیا؟

پہلی دھمکی آمیز ای میل 27 اکتوبر کو بھیجی گئی۔ جس میں شاداب خان نامی لڑکے نے لکھا، ‘اگر آپ (مکیش امبانی) ہمیں 20 کروڑ نہیں دیں گے تو ہم آپ کو مار دیں گے۔ ہمارے پاس ہندوستان میں بہترین شوٹر ہیں۔ اور اس کے بعد انہیں ایک اور دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی۔ اس میں انہیں پہلے ای میل پر کارروائی نہ کرنے پر دھمکی دی گئی اور کہا گیا کہ اب وہ 200 کروڑ روپے چاہتے ہیں۔

دوسری ای میل میں لکھا تھا، ‘اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو امبانی کے نام پر ڈیتھ وارنٹ جاری ہوگا۔’ پیر کو خبر آئی نے امبانی کے سرکاری ای میل آئی ڈی پر تیسرا ای میل بھیج کر 400 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد اسے منگل اور بدھ کو ایسی ہی دو اور ای میلز موصول ہوئیں۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے ای میل کے آئی پی ایڈریس کی جانچ کی اور ملزم کو تلنگانہ میں ہونے کا پتہ چلے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ جرم میں اور  مزید لوگ ملوث تھے یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago