قومی

Naseer Hussain on Jagdeep Dhankhar’s resignation: جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ پر اراکین پارلیمنٹ نے کیا حیرت کا اظہار، کانگریس ایم پی سید ناصر حسین نے کہی یہ بات

نئی دہلی: نائب صدر کے عہدے سے جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ پر سیاسی جماعتوں نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سید ناصر حسین نے جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چونکا دینے والا فیصلہ ہے، کیونکہ وہ کل شام تک پارلیمنٹ میں پوری طرح سے سرگرم تھے۔ انہوں نے کہا کہ اچانک ایسا کیا ہوا کہ استعفیٰ دینا پڑا۔ یہ واضح ہے کہ اب یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سید نصیر حسین نے کہا، ’’چاہے انہوں نے خود ہی استعفیٰ دیا ہو یا استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا ہو، یہ عوام کے سامنے آنا چاہیے۔ یہ ہمارے لیے چونکانے والی بات ہے کیونکہ کل تک وہ راجیہ سبھا کی تمام کارروائیوں میں شامل تھے… یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔‘‘

 

جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ پر کھڑگے کا بیان

جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’استعفیٰ دینے کی وجہ وہی جانتے ہیں یا حکومت کو معلوم ہے۔ ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ ان کا استعفیٰ قبول کرتی ہے یا نہیں۔‘‘ کھرگے نے اس معاملے میں کانگریس کی جانب سے کوئی تبصرہ کرنے سے صاف انکار کردیا اور اسے مکمل طور پر ذاتی اور حکومت سے متعلق معاملہ قرار دیا۔

دھنکھڑ کے استعفیٰ پر سنجے راوت کا ردعمل

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ  کے استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیو سینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے کہا، ’’پردے کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے۔ دہلی کی سیاست کسی بڑی تبدیلی کی طرف بڑھ رہی ہے۔‘‘ راوت نے جگدیپ دھنکھڑ  کے فیصلے کو غیر معمولی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’دھنکھڑ  جی کا استعفیٰ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔ وہ میدان چھوڑنے والے نہیں بلکہ لڑنے والے شخص ہیں۔‘‘ سنجے راوت نے نائب صدر کی صحت کو لے کر اٹھنے والے سواl کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے میں نے انہیں کل ہی دیکھا تھا۔ آخر میں انہوں نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں بہت کچھ ہونے والا ہے، دیکھتے جائیے۔

جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ پر سیاست تیز

فی الحال دھنکھڑ کے استعفیٰ پر سیاست تیز ہو رہی ہے۔ اپوزیشن ارکان ان کے استعفے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا اچانک استعفیٰ اتنا ہی چونکا دینے والا ہے جتنا کہ یہ ناقابل تصور ہے۔

’’دھنکھڑ کو صحت کو اولین ترجیح دینی چاہیے‘‘

جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’بلاشبہ، جگدیپ دھنکھڑ کو اپنی صحت کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ لیکن یہ بھی واضح ہے کہ ان کے مکمل طور پر غیر متوقع استعفیٰ میں جو کچھ نظر آ رہا ہے، اس سے کہیں زیادہ ہے۔ حالانکہ، یہ قیاس آرائی کا وقت نہیں ہے۔ جگدیپ دھنکھڑ نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو یکساں طور پر آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے پیر کے روز دوپہر ایک بجے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا اور عدلیہ سے متعلق کچھ اہم اعلانات کرنے والے تھے۔

دھنکھڑ سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل

کانگریس لیڈر نے مزید لکھا، ’’ہم ان کی اچھی صحت کی خواہش کرتے ہیں اور ان سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم وزیر اعظم سے یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ جگدیپ دھنکھڑ کو اپنا ارادہ بدلنے کے لیے راضی کریں گے۔ یہ قومی مفاد میں ہوگا۔ خاص طور پر کسان برادری کے لیے یہ ایک بڑی راحت ہوگی۔‘‘

دھنکھڑ نے کل عہدے سے دیا تھا استعفیٰ

جگدیپ دھنکھڑ نے صحت کی پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کے روز نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو لکھے ایک خط میں انہوں نے کہا کہ وہ صحت کو ترجیح دیتے ہوئے فوری اثر سے عہدہ چھوڑ رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

2 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

3 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

4 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

5 hours ago