نئی دہلی: شالی مار باغ میں بدھ کے روز شام 5 بجے ایک نکڑ سبھا کا اہتمام کیا گیا، جہاں بی جے پی کارکنان اور مقامی لیڈران کے ساتھ ساتھ لوک سبھا ایم پی منوج تیواری نے شرکت کی۔ اس موقع پر منوج تیواری نےعوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار کو کامیاب بنائیں۔ یہ نشست ریکھا گپتا کے ایم ایل اے بننے کے بعد خالی ہو گئی تھی۔ مقامی باشندوں میں بی جے پی کے تئیں اچھا خاصا مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔
نکڑ سبھا کے دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر اور رکنِ پارلیمنٹ منوج تیواری نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی کے بارے میں کچھ افراد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں جھوٹ پھیلانے والے وہی لوگ ہیں جو پہلے گلی گلی شراب پلاتے تھے، اور جب پاور میں آئے تو جگہ جگہ شراب کی دکانیں کھول دیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مخالفین عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹی باتیں کرتے ہیں۔ منوج تیواری نے خاص طور پر اس افواہ کا ذکر کیا جو جھگی بستیوں کے حوالے سے پھیلائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پہلا جھوٹ یہ پھیلایا جاتا ہے کہ اگر بی جے پی آئے گی تو جھگیاں توڑ دی جائیں گی۔ اب دیکھیں، نریندر مودی گیارہ سال سے وزیراعظم ہیں، تو کیا 11 سالوں میں ہم نے نے کسی کی جھگی توڑی؟”
منوج تیواری نے کہا کہ پارٹی جھگی بستیوں کے لوگوں کو سہولتیں بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو جھگی والوں کو پکا مکان دے کر ان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کا کام کر رہے ہیں۔ نکڑ سبھا میں موجود لوگوں نے بھی مقامی ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار کی حمایت کا عزم ظاہر کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…
نئی دہلی میں منعقدہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی وزرائے داخلہ کے پہلے…
15 اکتوبر 2026 سے 2,000 روپے سے زیادہ کی یو پی آئی ادائیگیوں پر عائد…
بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…
سی جے پی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…