قومی

Congress MLA Phool Singh Baraiya controversial statement on rape: ’ایس سی-ایس ٹی سے ریپ پر تِرتھ کا پھل‘! کانگریس رکن اسمبلی پھول سنگھ بریا کی غیر ذمہ دارانہ رائے، کہا- دماغ بھٹکتا ہے

مدھیہ پردیش کی سیاست میں کانگریس رکن اسمبلی پھول سنگھ بریا نے ایسا متنازع بیان دیا ہے جس نے انسانی وقار اور آئین دونوں کو شرمندہ کر دیا ہے۔ دتیا کی بھانڈیر سیٹ سے رکن اسمبلی بریا نے ایک نجی میڈیا چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خواتین اور ریپ جیسے سنگین جرائم کے حوالے سے انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ اس کے بعد سے صوبے میں ان کے خلاف مخالفت شروع ہو گئی ہے۔ انڈور کے دورے پر پہنچنے والے راہل گاندھی سے بھی انہیں پارٹی سے نکالنے کی مانگ کی جانے لگی ہے۔

غیر مناسب تبصرہ وائرل

ویڈیو میں بریا کو یہ کہتے سنا جا رہا ہے کہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کمیونٹی میں ’’خوبصورت لڑکیاں‘‘نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ ریپ اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ ہندو مذہبی کتابوں (جیسے رُدریامَل تَنتَر) میں لکھا ہے کہ ان طبقوں کی خواتین کے ساتھ  جنسی تعلق قائم کرنے سے تِرتھ کا پھل ملتا ہے۔ اسی ذہنیت کی وجہ سے لوگ گھر بیٹھے ’نیکی‘ کمانے کے لیے 4 ماہ کی معصوم بچیوں تک کو نہیں چھوڑتے۔ رکن اسمبلی پھول سنگھ بریا نے کہا کہ—

’’خوبصورت لڑکی دکھ جائے تو دماغ بگڑ سکتا ہے اور ریپ کرنے کا دل چاہنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نےہندو مذہبی کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دلت اور آدیواسی خواتین کے ساتھ تعلق بنانے سے ’تِرتھ یاترا‘ جتنا پونیہ (نیکی) حاصل ہوتا ہے۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ مانگا

اس بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید تنقید کی ہے۔ مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں دیوی ہیں، انہیں ذاتوں میں بانٹنا گناہ ہے۔ اسی دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے راہل گاندھی سے مطالبہ کیا کہ اگر ان میں تھوڑی بھی اخلاقی ذمہ داری باقی ہے تو وہ فوراً بریا کو پارٹی سے نکالیں۔ بی جے پی لیڈر اشونی پراجاپے نے اسے کانگریس کی بیمار اور بگڑی ہوئی ذہنیت قرار دیا ہے۔

کانگریس بیک فٹ پر نکلی

راہل گاندھی کے اندور دورے سے ٹھیک پہلے آئے اس بیان نے کانگریس کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔ صوبائی کانگریس صدر جیتو پتواڑی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ریپ جیسے جرائم کو کسی بھی دلیل سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا اور مجرم کی کوئی ذات نہیں ہوتی۔ تاہم، پارٹی نے ابھی تک بریا کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nobel Peace Prize: ’مجھے کیوں نہیں؟‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام پر نوبیل کمیٹی کو سنائی کھری کھری

نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…

1 hour ago

Manoj Jha Statement: پٹنہ میں سی ای سی کے خلاف احتجاج پر منوج جھا بولے، ’جمہوریت کے لیے مشکل وقت، اب مسلسل ہوں گے مظاہرے‘

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…

2 hours ago

Air India EasyRoom: ایئرپورٹ پر سم تلاش کرنے کی پریشانی ختم، ایئر انڈیا کا ایزی روم مسافروں کے لیے نئی سہولت

ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…

2 hours ago