قومی

MP CM Mohan Yadav meets PM Modi: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے پی ایم مودی سے کی ملاقات، ریاست کی ترقی پر کیا تبادلۂ خیال

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے قومی دارالحکومت دہلی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انھوں نے اپنے دورِ حکومت 18 ماہ کی تفصیلی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے ’’وراثت سے وکاس کی راہی – گڈ گورننس کے 18 مہینے: مودی جی کا وژن، یادو جی کا مشن‘‘ کے عنوان سے ایک کتابچہ پیش کیا۔ اس میں پی ایم مودی کی رہنمائی میں مدھیہ پردیش میں مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں ریاست کی اقتصادی ترقی، صنعتی ترقی، غربت کے خاتمے، قبائلی بہبود، خواتین کو بااختیار بنانے (ناری شکتی)، صحت، تعلیم، گڈ گورننس، شہری ترقی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سیاحت اور ثقافت کے فروغ اور ماحولیات کے تحفظ جیسے شعبوں میں کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یادو نے وزیر اعظم مودی کو دبئی اور اسپین کے اپنے حالیہ صنعتی سرمایہ کاری کے دوروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور انھیں ریاست میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی جانب کامیاب اقدامات کے طور پر بیان کیا۔

پی ایم مودی کا ادا کیا شکریہ

دریں اثنا پی ایم مودی کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے انھوں نے مدھیہ پردیش کی ترقی کے لیے وزیر اعظم سے مسلسل رہنمائی اور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس دوران سی ایم یادو نے وزیر اعظم مودی کے وژن 2047 میں تعاون کے لیے ریاست کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ دریں اثنا سی ایم یادو نےدہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سمیت کئی اہم لیڈران سے ملاقات کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

28 minutes ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

1 hour ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

3 hours ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

4 hours ago