مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے پیر کے روز نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے ریاست میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم کو مدھیہ پردیش کے دورے کی دعوت بھی دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ موہن یادو نے بتایا کہ ریاست میں وندے میٹرو کوچز بنانے والی فیکٹری کا آغاز ہو چکا ہے اور جلد ہی بھوپال میں میٹرو ٹرین کی سروس شروع ہونے والی ہے۔ اسی تسلسل میں ایک بڑا کسان کنونشن بھی منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے انھوں نے وزیراعظم کو مدعو کیا ہے۔
وزیراعلیٰ موہن یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیراعظم سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی جی سے ملاقات کر کے رہنمائی حاصل کی۔ ہر ملاقات ایک نئی توانائی اور تحریک دیتی ہے۔ اس موقع پر میں نے انھیں مدھیہ پردیش کے دورے کی دعوت دی۔‘‘
وزیر اعلیٰ موہن یادو نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش میں صنعتی ترقی اور خود انحصاری کے لیے ایک وسیع مہم جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال میں ریاست میں بڑے پیمانے پر صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دیا گیا ہے اور اب تک تقریباً 30 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمتی یادداشتوں پر (MoUs) دستخط ہو چکے ہیں، جن کے ذریعے ریاست میں 21 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…