قومی

Pune Porsche Accident Case: پونےپورش کیس میں گرفتار نابالغ ملزم کی ماں، بیٹے کو بچانے کے لیے بدلا تھا  بلڈ سیمپل

مہاراشٹر میں پونے پورشے کار کیس کے نابالغ ملزم کی ماں کو یکم جون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پونے کے پولیس  کمشنرآمیتیش کمارنے یہ اطلاع دی۔ نابالغ ملزم کی ماں پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کے خون کے نمونے بدلنے کے لیے اپنے خون کا نمونہ دیا تھا۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا تھا کہ
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا تھا کہ جس کار نے 24 سالہ انیش اوادھیا اور اشونی کوشٹا کو ہلاک کیا وہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی، جب اس نے دونوں کی موٹرسائیکل کوکچل دیا تھا۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ اشونی اور انیش ہوا میں اچھل کر نیچے گرکرہلاک ہوگئے۔ مشتعل ہجوم نے جب لڑکے کو پکڑا تو وہ نشے میں دھت دکھائی دیا۔ ہجوم نے اس کی پٹائی بھی کی۔

بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے عدالت میں بتایا کہ نابالغ ملزم کے خون کا نمونہ اس کی ماں نے اپنے خون کے نمونے سے بدلا تھا، تاکہ یہ ظاہر ہو سکے کہ وہ واردات کے وقت نشے میں نہیں تھا۔ چند روز قبل ملزم کی ماں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جہاں انہوں نے پولیس سے اپنے بیٹے کی حفاظت کی درخواست کی۔ ملزم کی ماں نے ویڈیو میں کہا تھا کہ جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے وہ ان کے بیٹے کی نہیں بلکہ کسی اور کی ہے۔

اب تک 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 18-19 مئی کی درمیانی شب پونے کے کلیانی نگرعلاقے میں ایک نابالغ لڑکے نے آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنے والے موٹرسائیکل سوار نوجوان اورلڑکی کو پورشے کار سے ٹکر مار دی تھی، جس کی وجہ سے دونوں نے  موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔ واردات کے وقت ملزم نشے میں تھا اور تیز رفتارسے گاڑی چلا رہا تھا۔ اس معاملے میں اب تک ملزم کی ماں سمیت 11 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ نابالغ کے والد کو 21 مئی اور دادا کو 25 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ آٹھ افراد بشمول ساسون اسپتال کے دو ڈاکٹر، ایک عملہ اور پب کے مالک منیجراورعملہ شامل ہیں۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ جووینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) نے نابالغ کو 5 جون تک جوینائل ہوم میں بھیج دیا ہے۔ پولیس آج اس سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے، کیونکہ جوونائل بورڈ نے پولیس کو 31 مئی کو اس سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ سکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

4 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

17 minutes ago