قومی

PM Modi WhatsApp Channel: ایک ہفتے میں 60 لاکھ سے زیادہ لوگ پی ایم مودی کے واٹس ایپ چینل کو کیا فالو

PM Modi WhatsApp Channel: پی ایم نریندر مودی کے واٹس ایپ چینل پر نئے فیچر سے جڑنے کے بعد، صرف ایک ہفتے میں ان کے 60 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہو چکے ہیں۔ وہیں، پی ایم مودی نے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرنے کے بعد اپنے واٹس ایپ چینل سے جڑے تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام کے ذریعے شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے، پی ایم مودی کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے ایک دن کے اندر، ان کے 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔ پی ایم مودی نے 19 ستمبر کو واٹس ایپ چینل جوائن کیا اور اگلے ہی دن پی ایم مودی کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پی ایم مودی کے علاوہ یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور پنجاب کے سی ایم بھاگوت مان سمیت کئی ریاستوں کے سی ایم نے اپنے واٹس ایپ چینلز لانچ کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانیں ‘ڈیزیز ایکس’ کے بارے میں، کیوں ہے ماہرین کو تشویش، کیا آنے والی ہے اگلی وبا؟

کیسے کریں واٹس ایپ چینل پر پی ایم مودی کو فالو

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ واٹس ایپ پر پی ایم مودی سے رابطہ قائم کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنا واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ اگر آپ کے واٹس ایپ پر چینل کا فیچر نہیں ہے تو اسے اپ ڈیٹ کریں۔ اس کے بعد آپ کو واٹس ایپ کھولنا ہوگا۔ پھر آپ دیکھیں گے کہ اسٹیٹس کے بجائے آپ کو اپ ڈیٹ کا آپشن نظر آئے گا۔ یہاں کلک کرنے کے بعد آپ کو چینلز نظر آنے لگیں گے۔ اس کے بعد آپ کو فائنڈ چینلز آپشن پر کلک کرکے نریندر مودی کو سرچ کرنا ہوگا۔ جیسے ہی آپ یہ کریں گے، آپ کی اسکرین پر پی ایم مودی کا چینل نظر آئے گا، جسے آپ فالو کر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

33 minutes ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

1 hour ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

2 hours ago