قومی

PM Awas Yojana in J&K: جموں و کشمیر میں ’’پی ایم آواس یوجنا‘‘ کے تحت گزشتہ دو برسوں میں تین لاکھ سے زیادہ مکانوں کی تعمیر

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جاوید احمد ڈار نے پیر کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دو برسوں میں پردھان منتری آواس یوجنا (PMAY) کے تحت تین لاکھ سے زیادہ پکے مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ اسمبلی میں بی جے پی کے بلونت سنگھ منکوٹیا کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر جاوید احمد نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے تمام اہل گھرانوں کا احاطہ کرنے کے لیے ایک تازہ سروے جاری ہے۔

کیا کہتے ہیں اعداد و شمار

وزیر نے کہا کہ جموں میں 2,60,124 اور کشمیر میں 44,420 سمیت کل 3,04,544 مکانات مرکزی حکومت PMAY-G اسکیم کے تحت 18 مارچ 2025 تک مکمل ہوئے ہیں۔ جب کہ جموں میں 2,86,057 مکانات اور وادی میں 48,806 مکانات کی منظوری دی گئی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت کی اس اسکیم کے تحت سب سے زیادہ مکانات راجوری ضلع (55,829) میں بنائے گئے ہیں۔ اس کے بعد پونچھ میں 46,752 مکانات، رامبن میں 31,714 مکانات، ڈوڈا میں 28,097 مکانات، ریاسی میں 26,449 مکانات، اُدھم پور میں21,143 مکانات، کٹھوا میں 21,061 مکانات، کشتواڑ میں 14,442 مکانات، جموں میں 12,285 مکانات اور سامبا میں 4248 مکانات کی تکمیل شامل ہے۔

وہیں کشمیر میں اننت ناگ ضلع میں سب سے زیادہ مکانات (9،999) بنائے گئے ہیں۔ اس کے بعد کپوارا میں 9،775 مکانات، بارہ ملا میں 5،534 مکانات، کلگام میں 5،238 مکانات، باندی پورہ میں 3،852 مکانات، گندربل میں 2،918 مکانات، پلوامہ میں 2،479 مکانات، شوپیاں میں 2,398 مکانات، بڈگام میں 2,164 مکانات اور سرینگر میں 63 مکانات کی تعمیر ہوئی ہے۔

علاقے میں آتش زدگی سے تباہ ہونے والے مکانات کا ڈیٹا

اسی طرح 2023-24 میں سرینگر میں سب سے زیادہ 91 مکانات تباہ ہوئے۔ اس کے بعد 76 کپواڑہ میں، 71 اننت ناگ میں، 68 بارہ ملا میں، 48 باندی پورہ میں، 30 بڈگام میں، 27 رامبن میں، 25 کلگام میں، 21 کشتواڑ میں، 20 پلوامہ میں، 18 پونچھ میں، 14 شوپیاں اور راجوری میں، 8 گندربل مین، پانچ کٹھوا میں اور دو ریاسی میں ایسے واقعات ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کے اصولوں کے تحت مکمل طور پر تباہ شدہ مکانات کے معاوضے کے طور پر 1.30 لاکھ روپے کی رقم دی جاتی ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی عرفان حفیظ لون کے ایک متعلقہ سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ ایسے لوگوں کو جن کے پاس زمین نہیں ہے اور وہ اس اسکیم کے لیے اہل ہیں، انھیں ریاستی زمین سے پانچ مرلہ زمین الاٹ کی جا رہی ہے تاکہ وہ بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے قانون ساز خورشید احمد کے ایک الگ سوال کے تحریری جواب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں جموں و کشمیر میں الگ الگ آتش زدگی کے واقعات میں 1,288 مکانات جل گئے۔ عبداللہ نے کہا کہ 2023-24 میں 574 مکانات جلے تھے، جب کہ 2024-25 میں یہ تعداد بڑھ کر 714 ہو گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Karwan Geeton Ka Neeraj Event: کارواں گیتوں کا… نیرج میں سجے گی نغموں کی محفل، سی ایم ڈی اپیندر رائے کا اہم کردار؛ کئی معروف شخصیات ہوں گی شریک

’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…

12 minutes ago

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

11 hours ago