قومی

Mohibullah Nadvi first reaction on Masjid controversy:اکھلیش صرف مسجد دیکھنے آئے تھے،میٹنگ کرنے نہیں، مسجد کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں:محب اللہ ندوی

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ کے قریب واقع ایک مسجد کا دورہ کیا۔ اب اس پر سیاسی تنازعہ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے زبانی حملے، انڈین نیشنل کانگریس کے دفاع اور ایس پی ایم پی ڈمپل یادو کے جاری کردہ بیان کے بعد اب رام پور کے ایم پی اور مسجد کے امام محب اللہ ندوی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ رام پور کے ایم پی نے بی جے پی پر فضول باتوں پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ ایس پی ایم پی نے کہا کہ بی جے پی مذہب کی سیاست کرتی ہے۔

ایس پی سربراہ اور دیگر ساتھی ممبران  کے مسجد جانے کے واقعہ پر بات کرتے ہوئے ندوی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں چل رہی تھی، اس لیے میں نے خود اکھلیش یادو سے کہا کہ وہ چل کر میرے ساتھ تھوڑی دیر بیٹھیں۔ وہاں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ندوی نے کہا کہ اکھلیش صرف مسجد دیکھنے گئے تھے۔ وہاں کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا۔ اس دوران ہم نے انہیں بتایا کہ یہاں کتنے سابق صدور، نائب صدور اورمجاہدین آزادی  آئے ہیں۔

بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے ندوی نے کہا کہ وہ لوگ صرف سیاست کرتے ہیں۔ انہیں مذہب کی سیاست کرنی ہے۔ سب میری پارٹی کے ایم پیز ہیں، اگر میں ان کے ساتھ یہاں بیٹھوں تو اس میں جھگڑا کیا ہے؟ مسجد کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ایم پی نے کہا کہ وہاں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ کچھ لوگ مذاہب کو جوڑنے کا کام کرتے ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ منفی بات کرتی ہے۔ انہیں ہر چیز میں سیاست نظر آتی ہے۔ بی جے پی کو شرم آنی چاہیے کہ وہ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں جنہوں نے راتوں رات مسجدیں اور مندر گرائے۔

بھارت ایکسریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rising Stars Asia Cup: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: تلک ورما کے ہاتھوں میں ’انڈیا اے‘ کی کمان، رجت پاٹیدار نائب کپتان مقرر

ایشین کرکٹ کونسل کے مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی انڈیا اے…

25 minutes ago

Bike Sharing System Launched: وزیر اعظم مودی کے ’فٹ انڈیا‘ عزم کے تحت وارانسی میں بائیک شیئرنگ نظام کا آغاز

فٹنس اور ماحول دوست آمدورفت کو فروغ دینے کے لیے شہر کے اہم مقامات پر…

2 hours ago